مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،293 مریضوں کی موت ہو گئی جن میں سے سب سے زیادہ افراد کی جان مہاراشٹر ، دہلی اور اتر پردیش میں گئی۔
اس دوران جہاں مہاراشٹر میں 895 مریض کورونا سے مرے ہیں، وہیں 381 افراد دہلی میں اور 264 افراداتر پردیش میں مارے گئے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2،61،162 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد نے ملک میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،01،187 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 82.33 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جب کہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔