Urdu News

ویڈیو اور تصویروں کے ذریعہ میانمار کی فوج کا قتل عام سامنے آرہا ہے

ویڈیو اور تصویروں کے ذریعہ میانمار کی فوج کا قتل عام سامنے آرہا ہے

ویڈیو اور تصویروں کے ذریعہ میانمار کی فوج کا قتل عام سامنے آرہا ہے

نیپیتا ، 29 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

میانمار میں جمہوریت کو کچل کر فوجی حکمرانی کے ذریعہ کئے گئے عوام مخالف سرگرمیوں کے مناظر انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز حقیقت کو ظاہر کررہی ہیں۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر مجبورہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں اب فوجی حکمرانی کی وحشیانہ کارروائی پر تحقیقات کر رہی ہیں۔ جمہوریت کی حمایت کے مظاہرے کے دوران 19 سالہ لڑکی اینجل کے ہلاک ہونے کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس کو گولی مار دی گئی۔ ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ ویڈیومیں سیکیورٹی فورسز براہ راست ہجوم پرفائرنگ کر رہی تھی ، جس میں اینجل ماری گئی تھی۔

میانمار کی فوجی حکومت کے لیے یہ تصویر اور ویڈیو پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر نسل کشی کے طور پر جنٹا کی وحشیانہ ظلم وبربریت سامنے آرہا ہے ۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے میانمار کے فوجی سربراہ منگ آن لان کو ایک خط لکھا ہے جس میں عام شہریوں پر تشدد کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میانمار میں قائم اتحادی حکومت نے جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم آسیان سے کہا ہے کہ وہ گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دباﺅڈالیں۔ امریکی قانون سازوں نے صدر جو بائیڈن سے فوجی حکمرانی کے خلاف مزید سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Recommended