ملک 307 ملین ٹن اناج پیدا کرنے کا ہدف حاصل کرے گا: تومر
مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کسانوں کو اچھی فصل کی امید ظاہر کی ہے۔ وزیر مملکت نے جمعہ کے روز قومی خریف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 307 ملین ٹن اناج پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جوملک کے کسان متقبل قریب میں ضرور حاصل کریں گے۔
وزیرزراعت نے کہا کہ زراعت کا شعبہ روزگار کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی ایک بڑی آبادی کو بھی شامل کرتا ہے۔ ہمارے دیہات اور زرعی شعبے کی معیشت بہت مضبوط ہے ، جس کی مدد سے ہم نے بہت سی مشکلات کو دور کیا ہے۔
تومر نے کہا کہ وہ ریاستوں کو تاکید کرتے ہیں کہ اناج اور دالوں کے تعلق سے ، تمام ریاستوں کو مشن موڈ میں مزید مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ملک بھی اس سمت میں خود کفیل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آرگینک کاشتکاری اور زیرو بجٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ریاستوں کو بتانا چاہئے کہ وہ کون سے حصے پوری طرح آرگینک بناسکتے ہیں اور کاشتکاروں کو وقت پرمنڈیاں مہیا کراسکتے ہیں۔