ہندوستان میں آج نویں سکھ گرو، شری گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش پرو
ملک میں آج نویں سکھ گرو شری گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش پرو منایا جارہا ہے۔ شری گرو تیغ بہادر جی 1621 میں پنجاب کے امرتسر میں پیداہوئے تھے۔ شری گرو تیغ بہادر جی چھٹے سکھ گرو، گرو ہرگوبند صاحب کے سب سے چھوٹے بیٹےتھے۔ ایک اصول پسند اور نڈر جانباز سمجھے جانے والے شری گرو تیغ بہادر جی ایک روحانی اسکالر اور شاعر تھے، جن کے 115 مناجات شری گرو گرنتھ صاحب جی میں شامل کئے گئے ہیں۔
اس خصوصی مقدس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ شری گرو تیغ بہادر جی کے آگے سرخم کرتے ہیں، جنہیں ان کی جرأت مندی کے لیے پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے اور جنہوں نے پچھڑوں کی خدمت کے لیے کوشش کیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شری گرو تیغ بہادر جی نے ظلم اور ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کی عظیم قربانی نے بہت سوں کو طاقت اور تحریک دی ہے۔