Urdu News

ایران ہندوستان کو 30 ٹن طبی سامان فراہم کرے گا

ایران ہندوستان کو 30 ٹن طبی سامان فراہم کرے گا

ایران ہندوستان کو 30 ٹن طبی سامان فراہم کرے گا

تہران،02مئی (انڈیا نیرٹیو)

ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید متاثرہ ہندوستان کو کووڈ 19 کے خلاف لڑنے میں مدد کے لیے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا۔ایران کے وزیر صحت ہالہ زید نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 300 آکسیجن سلنڈر ، 20 وینٹیلیٹر ، 50 الیکٹرک سرنج، 100 میڈیکل بیڈ ، 20 الیکٹروکارڈیوگرام مشینیں اور 30ڈیفبریلیٹر سمیت 30 ٹن طبی سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔

زید نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سے یہ سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسزچارلاکھ 19 ہزار 93 سامنے آئے تھے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض اسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں۔ قومی دارالحکومت کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Recommended