Urdu News

اوڈیشہ میں 5 سے 19 مئی تک 14 دن کے لاک ڈاون کا اعلان

اُڈیشہ کے کٹک میں بازآباد کاری کی عمارت، سوامی وویکا نند کے مجسمے  اور طبی پارک کا افتتاح

اوڈیشہ میں 5 سے 19 مئی تک 14 دن کے لاک ڈاون کا اعلان

بھونیشور،02مئی (انڈیا نیرٹیو)

کورونا بحران کے پیش نظر اوڈیشہ حکومت نے ریاست میں 5 مئی سے 19 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوڈیشہ میں 30 اپریل کو ایک دن میں سب سے زیادہ 8681 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2043 سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے معاملوں کی تصدیق کانٹکٹ ٹریسنگ کے بعد کی گئی ہے۔ اوڈیشہ کے تمام 30 اضلاع میں نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کھوردا میں سب سے زیادہ 1408 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سندر گڑھ میں 745، کٹک میں 570 اور پوری میں 514 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاست کے 19 دیگر اضلاع میں 100 سے زیاد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اڈیشہ میں علامتی طور پر یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو گیا۔ ریاستی حکومت نے یکم مئی سے بھونیشور میں صرف 18-44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے کوویڈ 19 کی ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ کیوں کہ پوری ریاست میں اختتام ہفتہ کے بند کا پہلا دن ہے۔

اس سے ایک دن قبل ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود) پی کے مہاپاترا نے کہا تھا کہ ویکسین کا تیسرا مرحلہ یکم مئی سے اوڈیشہ میں شروع نہیں ہوگا کیوں کہ وہاں ویکسین کی قلت ہے۔ تاہم، جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے کوویکسین کی ڈیڑھ لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد، انہوں نے یکم مئی سے ٹیکہ کاری شروع نہ کرنے کے اپنے فیصلے کو تبدیل کر دیا۔ اوڈیشہ میں 18۔44 سال کی عمر کے زمرے میں ایک اندازے کے مطابق 1.93 کروڑ افراد ہیں۔

اڈیشہ سرکار نے کووڈ-19انفیکشن میں اضافہ کے تناظر میں آئندہ بدھ سے پوری ریاست میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری سریش چندر مہاپاترا نے نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لاک ڈاؤن5 مئی کو صبح 5 بجے سے 19 مئی تک نافذ رہے گا۔

Recommended