Urdu News

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے لہرایا جیت کا پرچم

File Pic

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے لہرایا جیت کا پرچم

مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے لگاتار تیسری مرتبہ اقتدار برقرار رکھا ہے لیکن وزیراعلیٰ ممتابنرجی اپنی نندی گرام سیٹ سے ہار گئی ہیں۔ ترنمول کانگریس نے 209 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہیں اور 4 پر وہ سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

 بی جے پی نے 76 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ایک پر اسے سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی کے شبیندو ادھیکاری نے نندی گرام حلقے میں ایک ہزار 956 ووٹوں سے ممتا بنرجی کو شکست دی۔ آزادی کے بعد پہلی مرتبہCPIM کو مغربی بنگال میں کوئی سیٹ نہیں ملی۔

مغربی بنگال میں 292 سیٹوں کے لیے ہوئے چناؤ میں سے آل انڈیا ترنمول کانگریس نے 209 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 4 پر اسے سبقت حاصل ہے۔BJPنے 76 سیٹیں جیتی ہیں اور ایک سیٹ پر اسے سبقت حاصل ہے جب کہ راشٹریہ سیکولر مجلس پارٹی اور ایک آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔

بنگال میں جیت کے بعد سامنے آئیں ممتا، کہایہ بنگال کے عوام کی جیت ہے

مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں، ترنمول کانگریس نے 294 سیٹوں میں سے 215 پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ جب کہ بی جے پی صرف 74سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔ نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف نے بھانگرسے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کرلی ہے۔ ترنمول کانگریس نے 2011 اور 2016 سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔

بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے الیشن ہار گئے ہیں، جب کہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر سینئر لیڈران ممتا بنرجی، پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، مولانا صدیق اللہ چودھری، غنی خان چودھری، ملئے کھٹک، جیوتری پریہ ملک جیت حاصل کر رہی ہیں۔

ترنمول کے کارکنوں نے ریاست بھر میں فتح کا جلوس نکالا

دارالحکومت کولکاتہ سمیت ریاست بھر میں ٹی ایم سی پارٹی کارکنوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کی فتح کے اشارے ملتے ہی فتح کا جشن منانا شروع کر دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھیڑ اور جشن کو سختی سے منع کیا تھا لیکن کولکاتہ میں واقع ممتا بنرجی کی رہائش گاہ سے لے کر ریاست کے ہر کونے تک ایک ہی منظر تھا۔

کارکنان کی ایک بڑی تعداد دوپہر سے کالی گھاٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر جمع ہوئی اور سبز گلال اڑا کر جشن منایا۔ انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی وہاں موجود تھے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد سیکڑوں موٹرسائیکلوں سے چلنے والے ترنمول کارکن ہیسٹنگس میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے پہنچے اور زبردست جشن مناتے ہوئے ترنمول کے جھنڈے لہرایا۔ یہاں کسی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے ، پولیس نے بی جے پی آفس کی سیکورٹی بڑھا دی تھی اور ہر طرف سے بیرک کیڈ لگائے گئے تھے۔

شکر ہے کہ تصادم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ فرہاد حکیم کا علاقہ ہے جہاں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد حکیم سامنے آئے اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جشن نہ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح مزید ذمہ داریوں کے ساتھ آئی ہے۔ اس کے علاوہ ہاوڑہ ، ہوگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدینی پور ، پورولیا ، بنکورہ وغیرہ جیسے علاقوں میں بھی ایسا ہی ماحول تھا اور ترنمول کانگریس کے کارکنان ہر جگہ سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے ۔

Recommended