میڈٖیا کا مثبت رخ انسانی معاشرے کے لیے بہت ضروری:نائیڈو
میڈیا افراد غلط باتیں پھیلائے جانے کے خلاف معاشرے کے لیے ڈھال بن سکتے ہیں تاہم غیر جانبداری ضروری عمل ہے
آج پریس کی آزادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہرسال 3مئی کو منایا جاتا ہے۔ اِس سال پریس کی آزادی کے عالمی دن کا موضوع ہے: ’عوامی بہبود کے لیے جانکاری‘اس کے ذریعہ جانکاری اور معلومات کی اہمیت کو اجاگر کیاگیاہے۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میڈیابرادری کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جانکاری کے اس دور میں میڈیا کےافراد قابل بھروسہ اور مصدقہ حقائق اور معاملات سامنے لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میڈیا کے افراد غلط باتیں پھیلائے جانے کے خلاف ہمارے معاشرے کے لیے ایک ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔
جناب نائیڈو نے میڈیا کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سچائی،غیر جانبداری اور انصاف پسندی جیسے صحافت کے اصولوں کے تئیں پابند رہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے عالمی وبا کے دور میں بھی عوام تک جانکاریاور معلومات پہنچانے کی خاطر انتھک کام کرنے پر میڈیا افراد کی ستائش کی۔
اِدھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نےسبھی ملکوں کی سرکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک آزاد، خود مختار اور متنوع میڈیا کی مدد کے لیے اپنے اختیار میں جو کچھ بھی کرسکتی ہیں وہ کریں۔ جناب Guterres نےکہا کہ کئی ملکوں میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو محض اپنا کام کرنے کی وجہ سے سینسرشپ، زیادتیوں، ہراساں کئے جانے، حراست میں لیے جانے اور حتیٰ کہ موت کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے۔
میڈیا کے لوگوں کو صحافت کے بنیادی اصولوں پرکار بندرہنا چاہیے: نائب صدر
نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے میڈیا کے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ پریس کی عالمی یوم آزادی کے موقع پر صحافت کی بنیادی باتوں جیسے سچائی ، انصاف پسندی اوردرستگی کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ نائب صدر وینکیا نے پیر کو اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا ’پریس کی یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام بہنوں اور بھائیوں کومبارک باد!
آزاد اور منصفانہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ اس وبا کے دور میں صحافی بھیفرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کررہےہیں اور انہوں نے قابل ستائش کام انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا ’اطلاعات کے انقلاب کے دور میں ، میڈیا کے افراد قابل اعتماد اور تصدیق شدہ حقائق کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے معاشرے کو غلط معلومات سے بچانے کے لیے تحفظ کا کام کرتے ہیں۔
نائیڈو نے کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو معلومات تک پہنچانے میں انتھک کام کے لیے میڈیا کو سراہتے ہوئے کہا ’ملک کے صحافیوں نے یہ خطرہ مول لیا ہے کہ لوگوں کو مستند اور درست معلومات مستقل طور پر پہنچائیں اور لوگوں کو کوروناکے وقت کے رویہ کو اپنانے کے لیے بیدار کیا جائے۔“