کورونا نے آئی پی ایل میں بھی بریک لگادی
نئی دہلی ، 03 مئی (انڈیا نیرٹیو)
کورونا کے قہر نے اب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کولکاتہ نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کے تین کھلاڑی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے کے کے آر اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے مابین میچ آج شام ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، کورونا سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں میں اسپنر ورون چکرورتی ، فاسٹ بولر سندیپ واریر اور پیٹ کمنس شامل ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ چکرورتی نے حال ہی میں اپنےکندھے کی اسکین کروانے کے لیے سرکاری گرین چینل کے توسط سے آئی پی ایل کے بایو بلبل کو چھوڑا تھا، جس کے بعد وہ کورونا سے متاثر ہوگئے۔کمنس اور اس کے ساتھیوں کوقرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اور یہ طے نہیں کہ وہ کب تک کھیلنے کی حالت میں ہوں گے۔
سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ ٹیسٹوں اور نتائج کے مابین فرق چل رہا ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تینوں کھلاڑی اس عرصے میں ٹیم کے دیگر ممبروں کے ساتھ تھے۔
آج کا آئی پی ایل کرکٹ میچ ملتوی کردیا ہے۔اس طرح اب کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان میچ بعد میں کھیلا جائے گا۔
کل رات کھیلے گئے ایک میچ میں ڈیلی کیپٹلس نے پنجاب کنگس کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ اِدھر دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس نے سن رائزرسحیدرآباد کو 55 رن سے شکست دی۔