Urdu News

رشی کپور ریمیک فلموں میں کام کرنا نہیں پسند کرتے تھے: رنبیر کپور

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کے ساتھ

رشی کپور ریمیک فلموں میں کام کرنا نہیں پسند کرتے تھے: رنبیر کپور

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔سال 2020 میں رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا پورا کپور خاندان انھیں ابھی تک یاد کرتا ہے۔

رنبیر کپور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے والد کی فلموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی کسی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا ’’میرے والد رشی کپور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک تھے۔

وہ اپنے ہر کردار کے لئے کافی محنت کرتے تھے ، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کرپاؤں گا‘‘۔

رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر فلم ’زمانے کو دکھانا ہے‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو وہ سامعین کوبہت پسندآئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت زبردست تھی۔

Recommended