Urdu News

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی 5مئی کو تیسری مرتبہ وزارت اعلی ٰ کا حلف لیں گی

@MamataOfficial

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی 5مئی کو تیسری مرتبہ وزارت اعلی ٰ کا حلف لیں گی

ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بینرجی کو بدھ کے روز تیسری مرتبہ ریاست کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔ موجودہ کورونا وبا کی صورت حال کے پیش نظر انہیں کولکاتہ میں راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں حلف دلایا جائے گا۔ پارٹی کے نومنتخب قانون ساز جمعرات کو حلف لیں گے۔

 پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ آج ترنمول کانگریس بھون میں منعقد ہوئی۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھ چیٹرجی نے کہا ہے کہ میٹنگ میں محترمہ ممتا بینرجی کو اتفاق رائے سےTMC قانون ساز کونسل کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ 

اس دوران ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بینرجی نے راج بھون میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت کے بعد حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کیا۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے نو منتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ ممبران نے ممتا بنرجی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے اور ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کےلیے 5 مئی کو حلف لیں گی ۔

ممتا بنرجی 5 مئی کو تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گی ، ان کی پارٹی نے پیر کو اعلان کیا۔رخصت پذیر اسپیکر بمان بنرجی تیسری مرتبہ کےلیے اسپیکر منتخب کئے گئے ہیں ۔ممبران اسمبلی 6مئی سے حلف لیں گے ۔ٹی ایم سی کے اراکین اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے ایوان میں اسپیکر ، بمن بنرجی کو نئی اسمبلی میں اسپیکر کے طور پر منتخب کیا۔

Recommended