Urdu News

ریزرو بینک نے ایمرجنسی ہیلتھ سروس کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا

@RBI

کووڈ انفراسٹرکچر کیے لیے 50 ہزار کروڑ کے قرض کا مسودہ تیار: آر بی آئی گورنر

بینک اُبھرتی ہوئی موجودہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا اور ملک کی خدمت کرنے کی خاطر اپنے زیر اختیار تمام وسائل اور طریقہ کار کو بروئے کار لائے گا۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ بینک اُبھرتی ہوئی موجودہ صورت حال کی نگرانی جاری رکھے گا اور ملک کی خدمت کرنے کی خاطر اپنے زیر اختیار تمام وسائل اور طریقہ کار کو بروئے کار لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جس خطرناک طریقے سے تیزی کے ساتھ یہ وائرس ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کررہا ہے، اِس کے لیے تیزی کے ساتھ مختلف اور متنوع کارروائیاں کرنی ہوں گی، جو کہ پیمانہ بند اور صحیح وقت پر ہوں، تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات اور کاروبار کے علاوہ سب سے چھوٹی اور سب سے زیادہ خطرات کی حامل تجارت تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

آج صبح مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئےRBI کے گورنر نے کہا کہ کلی معاشیات کی صورت حال اور مالیاتی بازار کے حالات کے مسلسل جائزے کی بنیاد پر ایمرجنسی صحت خدمات تک آسان رسائی کے لیے پچاس ہزار کروڑ روپے کی ٹرم لیکویڈیٹی فیسلٹی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔جناب داس نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت بینک، ویکسین مینوفیکچررس، ویکسین اورنہایت اہم طبی آلات کے درآمد کاروں سپلائرس،اسپتالوں۔ڈسپنسریز، پیتھا لوجی لیبس،آکسیجن اور وینٹی لیٹرس کے مینوفیکچررس اور سپلائرس، ویکسین اور کووڈ سے متعلق دواوں کے درآمد کاروں، لاجسٹک فرموں کو تازہ امدادی قرض دینے کے علاوہ مریضوں کو بھی علاج کے لیے قرض فراہم کرسکتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ بھارتی محکمہ موسمیاتIMD نے معمول کے مطابق مانسون کے رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس سے دیہی مانگ میں اضافہ اور 2021-22 میں مجموعی پیداوار برقرار رہنے کی امید ہے۔ اِس سے افراطِ زر کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

ریزرو بینک نے ایمرجنسی ہیلتھ سروس کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا

کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے راحت کے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ بدھ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ایمرجنسی ہیلتھ سروس کے لیے 50ہزرارکروڑ روپیے کی لیکویڈیٹی کی تجویز کے ساتھ کئی اعلانات کئے۔ 

شکتی کانت داس نے کورونا سے متعلق ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے 50000 کروڑ روپیے کی آن ٹیپ ونڈو شروع کرنے کا اعلان کیا ، جس کے تحت 3 سال تک کی مدت کے لیے 50 ہزار کروڑ روپیے ریپو ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2022 تک چلے گی۔

آر بی آئی کے گورنر نے بتایا کہ ریزرو بینک سسٹم میں نقد رقم درست کرنے کے لیے مرکزی بینک اگلے پندرہ دن میں 35 ہزار کروڑکی سرکاری سیکورٹیز کی خریداری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کواس بات کے لئے ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ کمزورشعبوں کو قرض دیں۔اس کے ساتھ بینک اپنے اکاؤنٹ کی کتابوں میں کووڈ لون بک بنائیں گے۔

داس نے ویڈیو کے وائی سی کو لے کرالگ الگ زمرے کے ضوابط کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی نے انفرادی ، چھوٹے قرضداروں کے لئے لون ری اسٹرکچرنگ کی دوسری ونڈوکھولی ہے۔ اس کے تحت جن لوگوں نے پہلے یہ سہولت نہیں لی تھی اور ان کا قرض 25 کروڑ روپے تک کاہے۔ وہ اس بارلون ری اسٹریکچرنگ کی سہولت لے سکتے ہیں۔

آر بی آئی کے گورنر نے بتایا کہ ریزرو بینک نے ریاستی حکومتوں کواوور ڈرافٹ سہولت لینے کے لیے اوور ڈرافٹ فیسلٹی میں بھی 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 20 مئی کو 35ہزار کروڑ روپیے کی دوسری گورنمنٹ سیکورٹیز (جی ۔سیک)کی خریداری جی ۔ سیپ 1.0کے تحت کرے گا۔ 

اس کے علاوہ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ ترجیحی شعبوں کے لئے بھی جلد قرضوں اور مراعات کی فراہمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمال فنانس بینک کو خصوصی چھوٹ دی گئی ہے۔

Recommended