Urdu News

کینیڈا: فائزر نے 12 سال تک کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

کینیڈا: فائزر نے 12 سال تک کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

کینیڈا: فائزر نے 12 سال تک کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

ٹورنٹو ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بدھ کے روز کینیڈا نے فائزر-بائیوٹیک کی کورونا ویکسین 12 سال تک کی عمر کے بچوں کولگانے کی منظوری دے دی ہے۔اس معاملہ میں کینیڈا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ابھی تک زیادہ تر ممالک میں صرف بالغ کوکورونا ویکسی نیشن کی منظور ی ملی ہے ۔کچھ ممالک میں ویکسی نیشن کی کم از کم عمر 16 سال ہے۔ 

کینیڈا کی چیف میڈیکل ایڈوائزر سوپریہ شرما نے کہا کہ کینیڈا کوویڈ 19 سے بچوں کی حفاظت کرے گا ،کورونا ویکسین منظور ہو چکاہے۔کینیڈا کی یہ کوشش کرونا وبا کے خلاف جنگ میں سنگ میل ثابت ہو گی ۔ ہم نے فائزر کی ویکسین 12-15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے منظور ی دی ہے۔

شرما نے کہا کہ برطانیہ اور یوروپی یونین بھی جانچ کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد جلد ہی اس کی منظوری دے سکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے امریکہ بھی اس ویکسین کو 12-15 سال تک کے بچوں کی منظوری دے سکتاہے۔

آسٹرا زینیکا ، جانسن اور جانسن اور موڈرنہ جیسی ویکسین بھی کینیڈا میں منظور ہیں اور 6 ماہ تک کے بچوں کے لیے ویکسین ٹرائل کی تیاریاں چل رہی ہیں ۔

Recommended