نئی دہلی 06مئی 2021: شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) نے، ہوابازی کی برادری کی بروقت ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کی غرض سے، تیز رفتار اور مؤثر انداز میں، ویکسی نیشن پروگرام کو آسان بنانے کے لئے، ہدایات جاری کی ہیں۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران ، ہوا بازی سے متعلق افراد نے ضروری طبی سامان، جیسے حفاظتی ٹیکوں،ادویات،آکسیجن کونسیٹرز وغیرہ سمیت لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے، بلا روک ٹوک خدمات کو یقینی بنانے کے لئے، انتھک محنت کی ہے۔ شہری ہوا بازی کے سیکریٹری نے تمام ریاستی حکومتوں کوپہلے ایک خط بھیجا تھا جس میں یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ ہوا بازی اور متعلقہ خدمات میں شامل اہلکاروں کو ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت، ترجیحی گروپ میں رکھنے پر غور کریں۔
ہدایات کے مطابق ، شہری ہوا بازی کے شعبے کے تمام شراکت داروں کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت اپنے اہلکاروں کا احاطہ کریں۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ تنظیمیں جو اپنے ملازمین کو ویکسین لگاوانے کے لئے سرکاری / نجی خدمت فراہم کرنے والوں کے ساتھ پہلے ہی انتظامات کر چکی ہیں، وہ اپنی کاروائی جاری رکھ سکتی ہیں۔
مزید برآں ، ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ذریعہ متعلقہ ہوائی اڈوں پرویکسین لگانے کی مخصوص سہولت قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ہوابازی یا اس سے متعلقہ خدمات میں شامل اہلکاروں (ٹھیکہ پر یا عارضی طور پر کام کرنے والوں وغیرہ سمیت) کو تیزی سے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ آپریٹر کو فوری طور پران ریاستی حکومتوں / نجی خدمات فراہم کرنے والوں (اسپتالوں) سے رابطہ کرنا چاہئے ، جو ہوائی اڈوں پر کوویڈ ویکسی نیشن مراکز قائم کرنے کے لئے تیارہیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ آپریٹرز کے ذریعہ ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کرنے ،اور الگ الگ ویٹنگ ایریا (قبل از اور ویکسی نیشن کے بعد) جیسی سہولیات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کووڈحفاظتی پروٹوکول کی پابندی کرنےکے بعد آنے والے اہلکاروں کے لئے بنیادی سہولیات (ہیلپ ڈیسک ، پینے کے پانی ، وینٹیلیشن کے لئے پنکھے ، واش رومز وغیرہ) کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔ائیرپورٹ آپریٹر، سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ فی ویکسی نیشن کی قیمت طے کر سکتے ہیں۔ یہ سہولیات، ہوا بازی کے شعبے کے تمام شراکت داروں کے لئے ایک ہی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے ماحولیاتی نظام میں کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کو، اپنے اہلکاروں کو، سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کفالت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپریٹرز/سروس فراہم کرنے والے، انفرادی معاملات سے نہیں نمٹنے گے۔ مزید برآں،اپنے متعلقہ اہلکاروں کےلئے دیئے گئے ویکسین ڈوز کے لئے، خدمات فراہم کرنے والے کو،آن لائن ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کی پیروی کی جانی چاہئے۔
بیان کیا گیا ہے کہ چھوٹے ہوائی اڈوں کے لئے (جہاں ویکسین یشن کے لئے افراد کی تعداد کم ہے اور نجی شراکت داروں کو وہاں ٹیکہ کاری قابل عمل نہیں لگتی) ، وہاں ہوائی اڈے کے آپریٹرز، ویکسین یشن پروگرام کی فراہمی کے لئے، ضلعی/مقامی انتظامیہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ائیرپورٹ آپریٹر کے ذریعہ تیار کردہ سہولیات پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن کے تمام عملے کے لئے دستیاب ہوں گی اور بعد میں انہیں کنبہ کے افراد تک توسیع دی جاسکتی ہیں۔
ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ترجیحی بنیاد پر، اے ٹی سی ، ایئر لائنز کے عملے (کاک پٹ اور کیبن دونوں) ، مشن اہم اورعملہ کا سامنا کرنے والے مسافر کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ تمام ائیرپورٹ آپریٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کوششوں میں ہم آہنگی کے لئے نوڈل آفیسر (متبادل نوڈل آفیسر کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے) نامزد کئے جانے چاہئیں۔
رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ اے اے آئی کےچیئرمین، پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئےباقاعدہ اجلاس منعقد کریں گی اور اس معاملے پر توجہ مرکوز کرنے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے،وزارت اور ڈی جی سی اےکے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ابھرتی ہوئی مقامی صورتحال پر غور کرتے ہوئے ، تجویز کردہ رہنما خطوط کو صورتحال کے مطابق بنایا اوربہتر کیا جاسکتا ہے لیکن صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت،متعلقہ ریاستی حکومت یا شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ کووڈ 19 سے متعلق تمام حفاظتی پروٹوکول اور ہدایات کی تقلید کی جانی چاہئے۔