Urdu News

تیل اور گیس کے سرکاری یونٹوں نے ایک روحانی اسمارٹ ہل ٹاؤن کے طورپر شری بدری ناتھ دھام کی تعمیر اور تجدید کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

شری بدری ناتھ دھام کی تعمیر اور تجدید

 نئی دہلی،  06 مئی 2021: تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  – انڈین آئل ،  بی پی  سی ایل ،  ایچ  پی سی ایل ، او این جی سی اور گیل  نیز شری بدری ناتھ اُتھّان  چیریٹیبل ٹرسٹ  کے مابین آج ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے، جس کا مقصدشری بدری ناتھ دھام کی ، ایک روحانی اسمارٹ ہل ٹاؤن کے طور پر تعمیر وتجدید کرنا ہے۔ مفاہمت نامے پر یہ دستخط اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تیرتھ سنگھ راوت  ،  پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، اتراکھنڈ کے سیاحت کے وزیر جناب ستپال مہاجن  ، ایم او  پی این جی  کے سکریٹری جناب ترن کپور  ، اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری جناب اوم پرکاش  ، ایم او پی این جی   اتراکھنڈ سرکار اور تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹوں  کے سینئر افسرا ن کی موجودگی میں  کئے گئے۔

مفاہمت نامے کے مطابق تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  ،ترقیاتی سرگرمیوں کے  پہلے مرحلے میں  99.60  کروڑروپے کا تعاون دیں گے ، جن میں  دریا کے  پشتوں کا کام ،  سبھی طرح کی گاڑیوں کے لئے ایک گزرگاہ کی تعمیر ، پلوں کی تعمیر ، موجودہ پلوں کی تزئین کا ری ، ٹھہرنے کی جگہوں والی گروکل سہولیات کا قیام ، بیت الخلا کی تعمیر اور پینے کے پانی کی سہولیات ،سڑکوں پر روشنی کا انتظام اور  مرال  پینٹنگس کا کام شامل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ چار دھام  روحانی ، مذہبی اور ثقافتی وجوہات سے  لاکھوں  بھارتیو ں کے قریب ہے ۔ تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹ بدری ناتھ کے نہ صرف ترقیاتی کا م میں تعاون دیں گے بلکہ  یہ  کیدار ناتھ، اترکاشی ، یمنوتری  اور گنگوتری  کی ترقی کا  بھی حصہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ  بدری ناتھ مندر کو  اس کے مذہبی تقدس   اور خطے کی مذہبی اہمیت  سے سمجھوتہ کئے بغیر ایک چھوٹا ،اسمارٹ اور مذہبی شہر بنانے کی  وزیر اعظم نریندر مودی کی بتائی ہوئی سمت میں   ،   آج کی تقریب ایک اہم  سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی  تقریب ہے۔

تیل اور گیس کے سرکاری یونٹوں کی ،  سہولیات مہیا کرانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس ملک کے تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  بدری ناتھ دھام کو ایک اسمارٹ روحالی شہر کے طور پر فروغ دینے کے خاکے  کو عملی جامہ  پہنانے کے لئے آگے آئے ہیں۔ سیاحت ان کلیدی صنعتوںمیں سے ایک ہے ، جوریاستوں کی ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ بدری ناتھ جیسے مقامات  کے فروغ سے مزید سیاحوںکو راغب کرنے میں مددملے گی ،جس کے نتیجے میں ریاستی معیشت مستحکم ہوگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب تیرتھ سنگھ راوت  نے کہا ’’میں  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور تیل اور گیس کے سرکاری یونٹوں   کو  اس باوقار  پہل  میں حمایت دینے  پر مبارکباددیتا ہوں  ۔ جناب پردھان کا  ، اس ملک کے   عوام کے دلوں  میں  ایک خصوصی مقام ہے۔ ہمارے ملک میں  اس  جگہ کا شمار ملک کے سب سے زیادہ مقدس مقامات میں ہوتا ہے اور پورے ملک میں  عقیدت مندوں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترقیاتی سرگرمیوں  کی شدید ضرورت ہے ۔ اتراکھنڈ سرکار اور تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹ دونوں کی  مشترکہ  کوششوں  سے  ہمیں  امید ہے کہ شری بدری ناتھ دھام  کی تجدید  تین سال کی مدت کے اندر اندر مکمل ہوجائے گی۔نئی دہلی،  06 مئی 2021: تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  – انڈین آئل ،  بی پی  سی ایل ،  ایچ  پی سی ایل ، او این جی سی اور گیل  نیز شری بدری ناتھ اُتھّان  چیریٹیبل ٹرسٹ  کے مابین آج ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے، جس کا مقصدشری بدری ناتھ دھام کی ، ایک روحانی اسمارٹ ہل ٹاؤن کے طور پر تعمیر وتجدید کرنا ہے۔ مفاہمت نامے پر یہ دستخط اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تیرتھ سنگھ راوت  ،  پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، اتراکھنڈ کے سیاحت کے وزیر جناب ستپال مہاجن  ، ایم او  پی این جی  کے سکریٹری جناب ترن کپور  ، اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری جناب اوم پرکاش  ، ایم او پی این جی   اتراکھنڈ سرکار اور تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹوں  کے سینئر افسرا ن کی موجودگی میں  کئے گئے۔

مفاہمت نامے کے مطابق تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  ،ترقیاتی سرگرمیوں کے  پہلے مرحلے میں  99.60  کروڑروپے کا تعاون دیں گے ، جن میں  دریا کے  پشتوں کا کام ،  سبھی طرح کی گاڑیوں کے لئے ایک گزرگاہ کی تعمیر ، پلوں کی تعمیر ، موجودہ پلوں کی تزئین کا ری ، ٹھہرنے کی جگہوں والی گروکل سہولیات کا قیام ، بیت الخلا کی تعمیر اور پینے کے پانی کی سہولیات ،سڑکوں پر روشنی کا انتظام اور  مرال  پینٹنگس کا کام شامل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ چار دھام  روحانی ، مذہبی اور ثقافتی وجوہات سے  لاکھوں  بھارتیو ں کے قریب ہے ۔ تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹ بدری ناتھ کے نہ صرف ترقیاتی کا م میں تعاون دیں گے بلکہ  یہ  کیدار ناتھ، اترکاشی ، یمنوتری  اور گنگوتری  کی ترقی کا  بھی حصہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ  بدری ناتھ مندر کو  اس کے مذہبی تقدس   اور خطے کی مذہبی اہمیت  سے سمجھوتہ کئے بغیر ایک چھوٹا ،اسمارٹ اور مذہبی شہر بنانے کی  وزیر اعظم نریندر مودی کی بتائی ہوئی سمت میں   ،   آج کی تقریب ایک اہم  سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی  تقریب ہے۔

تیل اور گیس کے سرکاری یونٹوں کی ،  سہولیات مہیا کرانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس ملک کے تیل اور گیس کے سرکاری یونٹ  بدری ناتھ دھام کو ایک اسمارٹ روحالی شہر کے طور پر فروغ دینے کے خاکے  کو عملی جامہ  پہنانے کے لئے آگے آئے ہیں۔ سیاحت ان کلیدی صنعتوںمیں سے ایک ہے ، جوریاستوں کی ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ بدری ناتھ جیسے مقامات  کے فروغ سے مزید سیاحوںکو راغب کرنے میں مددملے گی ،جس کے نتیجے میں ریاستی معیشت مستحکم ہوگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب تیرتھ سنگھ راوت  نے کہا ’’میں  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور تیل اور گیس کے سرکاری یونٹوں   کو  اس باوقار  پہل  میں حمایت دینے  پر مبارکباددیتا ہوں  ۔ جناب پردھان کا  ، اس ملک کے   عوام کے دلوں  میں  ایک خصوصی مقام ہے۔ ہمارے ملک میں  اس  جگہ کا شمار ملک کے سب سے زیادہ مقدس مقامات میں ہوتا ہے اور پورے ملک میں  عقیدت مندوں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترقیاتی سرگرمیوں  کی شدید ضرورت ہے ۔ اتراکھنڈ سرکار اور تیل اور گیس  کے سرکاری یونٹ دونوں کی  مشترکہ  کوششوں  سے  ہمیں  امید ہے کہ شری بدری ناتھ دھام  کی تجدید  تین سال کی مدت کے اندر اندر مکمل ہوجائے گی۔

Recommended