Urdu News

عمران نے حزب اختلاف  رہنماؤں کو جلسوں میں آرمی جرنلوں کے نام لینے پر مجبور کیا: پاکستان پیپلز پارٹی

عمران نے حزب اختلاف  رہنماؤں کو جلسوں میں آرمی جرنلوں کے نام لینے پر مجبور کیا: پاکستان پیپلز پارٹی

عمران نے حزب اختلاف  رہنماؤں کو جلسوں میں آرمی جرنلوں کے نام لینے پر مجبور کیا: پاکستان پیپلز پارٹی

ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جلسوں میں فوجی جرنلوں کا نام نہیں لینا چاہتی ہے کیوں کہ اس طرح کی حرکتوں سے قومی اداروں کی سالمیت متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے ڈان کے حوالے سے بتایا کہ جلسوں میں جرنلوں کانام لیا جاتا ہے، نام سن کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ چاہے وہ وزیر اعظم ہوں یا اپوزیشن کے کوئی  اوررہنما۔لیکن جب عام انتخابات میں فوج پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات  ہوتےہیں اور عمران خان ہر تقریر میں یہ کہتے ہیں کہ یہ اوروہ ادارہ میرے ساتھ ہے ، تو بھلا اس میں الگ کیا ہے؟ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔بلاول بھٹو نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ انہوں نے قومی  اداروں کو’’سیاسی پناہ گاہ‘‘کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جب ہم اسٹیبلشمنٹ کا نام لیتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ صرف آج کے جرنلوں یا ریٹائرڈ جرنلوں کا نام الزام تراشی کے لیے لیتے ہیں (میں کسی پر کوئی الزام لگانا نہیں چاہتا تاہم یہ ایک حقیقت ہے)لیکن یہ ہماری تاریخ کا ایک حصہ ہے کہ ہمیں یا تو آمریت تحفے میں ملی یا خود ساختہ  جمہوریت ۔ ہمیں حقیقی جمہوریت اب تک نصیب نہیں ہوسکی ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  یہ باتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دوسرے دور کے احتجاجی ریلی کا جائزہ لینے کے بعد بلاول بھٹو نے کہا۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے اورعمران خان کو اقتدار میں لانے کے پیچھے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پرالزام عائد کیا کہ وہ ایک ریاست سے بالاتر ریاست بنانے اور پاکستان میں دو حکومتوں کی موجودگی کے ذمہ دار ہیں۔

گجرانوالہ کی حکومت مخالف ریلی کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی کٹھ پتلی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ناراض وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عاید کیا کہ یہ اپوزیشن غیر ضروری طور پر سڑکوں پر چلا رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بدعنوان سیاست داں ہیں۔ اس کے لیے ان میں کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

روزنامہ ڈان نے ایک  رپوٹ پیش  کیا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے کے دوران شریف کی جانب سے دیئے گئے تقریر پر ریمارکس دیتے ہوئے وزیر اعظم خان نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما ایک ایسے وقت میں فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں جب ملک متعدد پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

جمعہ کے روز گوجرانوالہ میں حالیہ  دنوں تشکیل دی گئی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف پہلا زبردست احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (پاکستان مسلم لیگ نواز) ، پی پی پی (پاکستان پیپلز پارٹی) ، اور جے یو آئی (ف) (جمعیت علمائے اسلام فضل) سمیت 11 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن گوجرانوالہ میں مزید دیگر ریلیاں  منعقد کرے گی۔

مذکورہ تمام سیاسی پارٹیوں نے پاکستان میں فوج کے مظالم کے خلاف، بدعنوانی ، معاشی سست روی  اور ناقص حکمرانی کے پس منظر میں وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے حکومت مخالف ریلی کا انعقاد کیا ہے۔تمام حزب اختلاف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان جب تک استعفیٰ نہیں دیتے ہیں ہم احتجاجی ریلیاں جاری رکھیں گے۔

Recommended