Urdu News

ملک میں24گھنٹے میں کورونا کے4.14لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

ملک میں24گھنٹے میں کورونا کے4.14لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

ملک میں24گھنٹے میں کورونا کے4.14لاکھ سے زیادہ نئے معاملے،3915لوگوں کی موت

ملک میں ری کوری ریٹ کم ہوکر81.95فیصدپر پہنچا

نئی دہلی،07مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملے دوسرے دن بھی چار لاکھ کے پار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ24گھنٹے میں نئے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار188 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس بیماری سے3915لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں3لاکھ31ہزار507مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے کل2کروڑ14لاکھ91ہزار598معاملے سامنے آچکے ہیں۔ وہیں اس بیماری سے اب تک2لاکھ34ہزار083لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

 فعال مریضوں کی تعداد36لاکھ45ہزار164ہے۔ وہیں راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک1کروڑ76لاکھ12ہزار351مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے بڑھتے معاملوں کے ساتھ ری کوری ریٹ بھی کم ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ24گھنٹے میں ملک کا ری کوری ریٹ کم ہوکر81.95فیصد ہوگیا ہے۔

ورلڈو میٹر پر جاری یہ اعداد و شمار وہ ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں۔ گاؤں دیہاتوں میں تو لوگ جانچ ہی نا کے برابر کرا رہے ہیں اور شہروں میں بھی جانچ کم ہو رہی ہے، اس کے علاوہ اموات کے اندراج پر بھی سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ اس وبا کا خوف لوگوں کے دلوں میں بری طرح گھر کر رہا ہے۔

ادھر، حکومت پر دباؤہےکہ وہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرے تاکہ اس وبا کی چین کو توڑا جا سکے۔ جب کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کی معیشت کو دیکھتے ہوئے صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے جہاں دس فیصد سے زیادہ معاملے ہیں۔ کورونا معاملوں کے ماہر اور امریکی صدر جو بائیڈن کے طبی مشیر ڈاکٹر فاؤچی کی رائے یہ ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔واضح رہے جنوبی ہندوستان سے بھی اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور وہاں کی ریاستی حکومتیں پابندیاں نافذ کر رہی ہیں۔ کیرالہ میں ہی کل مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Recommended