نئی دہلی 07 مئی 2021: سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار ، آئی اے ایس اور سرجن وائس ایڈمرل رجت دتہ ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، پی ایچ ایس ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی اے ایف ایم ایس) نے سابقہ فوجیوں سے خطاب کیا جو قوم کی کال کا جواب دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔ اب وہ ہندوستان کے تمام شہریوں کے لئے "سابق فوجی ڈاکٹروں کے ذریعہ ای – سنجیونی اوپی ڈی پر آن لائن مشاورت کی خدمت" کے لئے دستیاب ہوں گے۔
ای – سنجیوانی او پی ڈی ہندوستان حکومت کا علم بردار ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ہے جسے سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی – ڈی اے سی) ، موہالی نے ہندوستان حکومت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے زیر زیر انتظام ، تیار کیا ہے۔ یہ کسی بھی ہندوستانی شہری کو مفت مشاورات فراہم کرتا ہے۔ تاہم ، کووڈ کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ، ڈاکٹروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ وارڈ کے فرائض کے لئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کی وجہ سے انکی فراہمی کم ہوگئی ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب دفاع کے سابق فوجی مدد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی میڈیکل برانچ، فعال سروس والےاور ریٹائرڈ دفاعی عملے کے لئے ٹیلی میڈیسن سروس فراہم کررہی ہے اور انہوں نے شہری مریضوں کے لئے یہ سابقہ فوجیوں کی او پی ڈی فراہم کرنے کے لئے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور این آئی سی کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ڈپٹی چیف آئی ڈی ایس میڈیکل نے ریٹائرڈ اے ایف ایم ایس ڈاکٹروں کی تمام ریٹائرڈ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور اس وقت جب ہندوستان مشکل دور سے گذر رہا ہے ، ہندوستان کے شہریوں کو قیمتی مشورے فراہم کریں۔
ریٹائرڈ دفاعی ڈاکٹروں کی طرف سے اچھا جواب ملا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس میں مزید ڈاکٹر شامل ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ، ایک علیحدہ ملک گیر سابق دفاعی ڈاکٹروں پر مبنی او پی ڈی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ ان کا وسیع تجربہ اور مہارت بڑی تعداد میں لوگوں کواپنے گھروں سے ہی مشاورات حاصل کرنے اور بحران سے نپٹنے ہونے میں مدد دے گا۔نئی دہلی 07 مئی 2021: سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار ، آئی اے ایس اور سرجن وائس ایڈمرل رجت دتہ ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، پی ایچ ایس ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی اے ایف ایم ایس) نے سابقہ فوجیوں سے خطاب کیا جو قوم کی کال کا جواب دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔ اب وہ ہندوستان کے تمام شہریوں کے لئے "سابق فوجی ڈاکٹروں کے ذریعہ ای – سنجیونی اوپی ڈی پر آن لائن مشاورت کی خدمت" کے لئے دستیاب ہوں گے۔
ای – سنجیوانی او پی ڈی ہندوستان حکومت کا علم بردار ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ہے جسے سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی – ڈی اے سی) ، موہالی نے ہندوستان حکومت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے زیر زیر انتظام ، تیار کیا ہے۔ یہ کسی بھی ہندوستانی شہری کو مفت مشاورات فراہم کرتا ہے۔ تاہم ، کووڈ کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ، ڈاکٹروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ وارڈ کے فرائض کے لئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کی وجہ سے انکی فراہمی کم ہوگئی ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب دفاع کے سابق فوجی مدد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی میڈیکل برانچ، فعال سروس والےاور ریٹائرڈ دفاعی عملے کے لئے ٹیلی میڈیسن سروس فراہم کررہی ہے اور انہوں نے شہری مریضوں کے لئے یہ سابقہ فوجیوں کی او پی ڈی فراہم کرنے کے لئے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور این آئی سی کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ڈپٹی چیف آئی ڈی ایس میڈیکل نے ریٹائرڈ اے ایف ایم ایس ڈاکٹروں کی تمام ریٹائرڈ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور اس وقت جب ہندوستان مشکل دور سے گذر رہا ہے ، ہندوستان کے شہریوں کو قیمتی مشورے فراہم کریں۔
ریٹائرڈ دفاعی ڈاکٹروں کی طرف سے اچھا جواب ملا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس میں مزید ڈاکٹر شامل ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ، ایک علیحدہ ملک گیر سابق دفاعی ڈاکٹروں پر مبنی او پی ڈی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ ان کا وسیع تجربہ اور مہارت بڑی تعداد میں لوگوں کواپنے گھروں سے ہی مشاورات حاصل کرنے اور بحران سے نپٹنے ہونے میں مدد دے گا۔