Urdu News

ملک میں 16 کروڑ 73لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

@COVIDNewsByMIB

ملک میں 16 کروڑ 73لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو17 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ مفت ٹیکے فراہم کئے ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوںسمیت 16کروڑ 65 لاکھ ٹیکے ایسے ہیں جو اب تک لگائے جاچکے ہیں۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 84 لاکھ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہاہے کہ آئندہ تین دن کے اندر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 53 لاکھ 25 ہزارسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے جائیں گے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لڑنے میں ٹیکہ کاری ایک اہم ستون ہے اور کووڈ ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ ملک میں پہلے ہی شروع ہوچکاہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ اترپردیش کے پاس 9 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جو لوگوں کو لگائے جائیں گے، جب کہ تمل ناڈو کے پاس 7 لاکھ28 ہزار سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں۔

ملک میں پچھلے24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے چار لاکھ سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آج کہا ہے کہ بہت سی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ کے معاملوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار بڑھوتری ہورہی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ فی الحال ملک میں 37 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ پچھلے24 گھنٹے کے دوران ملک میں 4 ہزار 187 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک کووڈ کی وجہ سے 2 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران تین لاکھ 18 ہزار سے زیادہ مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک اس بیماری سےایک کروڑ اناسی لاکھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ البتہ نئے معاملوں کی تعداد میں اضافےکی وجہ سے صحت یابی کی شرح گھٹ کر 81اعشاریہ نو ایک فیصد رہ گئی ہے۔

اس دوران طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نے بتایا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 18 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس طرح اب تک ملک میں30 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ19سے بچاؤکے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22 لاکھ 97ہزار سے زیادہ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

Recommended