Urdu News

ٹیکہ تقسیم کار ی کے لئے تجرباتی طور پر ڈرون پروازوں کا اہتمام

ڈرون کا استعمال

  حکومت ملک میں ڈرون کے استعمال کا دائرہ بڑھانے اور کووِڈ۔19 وبائی مرض سے لڑنے کے لئے ملک کی مسلسل کوششوں کے تحت ویکسین تقسیم کاری کے لئے تجرباتی طور پر ڈرون پروازوں کی شرطیہ رعایت فراہم کر رہی ہے۔  شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)نے تلنگانہ حکومت کو کووِڈ ٹیکے کی سپلائی کے لئے تجرباتی طور پر بیانڈ ویژووَل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) ڈرون  پروازوں کی شرطیہ رعایت دے دی ہے۔ یہ راحت غیر انسانی طیارہ نظام (یو اے ایس) قواعد، 2021 کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

یہ رعایت ایم او سی اے کے ذریعہ جاری شرائط اور ہدایات/ استثنائی (یا مستقبل میں جاری کیے جانے والے)پر عمل کے تحت ہی نافذ ہوگی۔ یہ رعایت ایس او پی کی منظوری کی تاریخ سے ایک سال کی مدت تک یا نئے احکامات آنے تک، جو بھی پہلے ہو، قابل قبول ہوگی۔

گذشتہ مہینے، تلنگانہ حکومت کو ڈرون کا استعمال کرکے ویژووَل لائن آف سائٹ (وی ایل او ایس) حدود کے اندر ہی کووِڈ۔19 کے ٹیکوں کی تجرباتی ڈلیوری کرنے کے لئے شرطیہ رعایت فراہم کی گئی تھی۔ ایپلی کیشن پر مبنی ماڈلس تیار کرنے کے لئے ڈرون کے استعمال کے عمل میں تیزی لانے کے تحت، اس کی اجازت کو بیانڈ ویژووَل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) سے اب آگے بڑھایا گیا ہے۔ اس کے لئے مئی 2021 کے آخر تک تجربات کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو آئی آئی  ٹی کانپور کے اشتراک میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کووِڈ۔19 ٹیکہ کے ڈلیوری کے عملی پہلوؤں پر مطالعہ کا اہتمام کرنے کے لئے گذشتہ مہینے شرطیہ استثنائی دی گئی تھی۔

ان اجازتوں کو منظوری دینے کا مقصد ہوائی تقسیمی نظام کے توسط سے کووِڈ کے مریضوں کی کثرت والے یا کووِڈ سے متاثرہ علاقوں کے لئے انسانی خطرے کو محدود کرتے ہوئے تیزی سے ویکسین تقسیم اور شہریوں کے گھروں تک بنیادی صحتی خدمات فراہم کرانے کو یقینی بناکر دوہرے مقاصد کو  حاصل کرنا ہے۔ اس کا مقصد بھارت میں لاکھوں ٹیکوں کے نقل و حمل کے ساتھ ہی، حفظانِ صحت کے لئے ہر ایک تک باآسانی رسائی کو یقینی بنانا، ملک کے آخری سرے تک اور آخری گھر تک خصوصاً دور دراز کے علاقوںمیں حفظانِ صحت خدمات کی رسائی، طویل دوری کے لئے طبی امداد پہنچانے میں ڈرون کی مدد لینا اور میڈیکل سپلائی چین میں بہتری لانا ہے۔

تلنگانہ حکومت کے ذریعہ ٹیکوں کی ڈلیوری کے لئے تجرباتی بیانڈ ویژووَل لائن آف سائٹ ڈرون پروازوں کے اہتمام کے لئے ایک شرط یہ ہے کہ ڈرون پروازوں کی زیادہ سے زیادہ اونچائی زمینی سطح (اے جی ایل) سے 400 فٹ تک کی ہی ہو۔ اس کے علاوہ 15 فیصد توانائی، پرواز کی مدت سے اضافی محفوظ رکھنے کے لئے پروویژن ہونا چاہئے۔

ایک دیگر ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ حکومت اے ٹی سی کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لئے تجرباتی پروازوں کی مکمل مدت کے لئے شمشاباد اے ٹی سی میں سنگل پوائنٹ کوآرڈی نیٹر (ایس پی سی) کی تقرری کرے گی۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈرون پروازیں اس علاقے میں سورج کے غروب اور طلوع کے درمیان ہی محدود رہیں گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بصری موسمیاتی حالات (وی ایم سی) اڑان بھرنے اور اترنے والے مقامات پر بہتر ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ،شرط یہ بھی ہےکہ ڈرون مینوفیکچرر کے ذریعہ طے کی گئیں موسمیاتی حدود پر عمل کیا جائے گا۔

بی وی ایل او ایس تجرباتی پروازوں کے لئے، استعمال کیے جانے والے ڈرون کی تسلی ہونے کے لئے کچھ شرائط کی ہدایات دی جاتی ہے۔ اس کی شرائط میں آگے کہا گیا ہے کہ تجربہ مکمل ہونے پر، تلنگانہ حکومت شہری ہوابازی کی وزارت اور شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو تصور کا ایک تفصیلی ثبوت پیش کرے گی۔نئی دہلی، 08 مئی 2021: حکومت ملک میں ڈرون کے استعمال کا دائرہ بڑھانے اور کووِڈ۔19 وبائی مرض سے لڑنے کے لئے ملک کی مسلسل کوششوں کے تحت ویکسین تقسیم کاری کے لئے تجرباتی طور پر ڈرون پروازوں کی شرطیہ رعایت فراہم کر رہی ہے۔  شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)نے تلنگانہ حکومت کو کووِڈ ٹیکے کی سپلائی کے لئے تجرباتی طور پر بیانڈ ویژووَل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) ڈرون  پروازوں کی شرطیہ رعایت دے دی ہے۔ یہ راحت غیر انسانی طیارہ نظام (یو اے ایس) قواعد، 2021 کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

یہ رعایت ایم او سی اے کے ذریعہ جاری شرائط اور ہدایات/ استثنائی (یا مستقبل میں جاری کیے جانے والے)پر عمل کے تحت ہی نافذ ہوگی۔ یہ رعایت ایس او پی کی منظوری کی تاریخ سے ایک سال کی مدت تک یا نئے احکامات آنے تک، جو بھی پہلے ہو، قابل قبول ہوگی۔

گذشتہ مہینے، تلنگانہ حکومت کو ڈرون کا استعمال کرکے ویژووَل لائن آف سائٹ (وی ایل او ایس) حدود کے اندر ہی کووِڈ۔19 کے ٹیکوں کی تجرباتی ڈلیوری کرنے کے لئے شرطیہ رعایت فراہم کی گئی تھی۔ ایپلی کیشن پر مبنی ماڈلس تیار کرنے کے لئے ڈرون کے استعمال کے عمل میں تیزی لانے کے تحت، اس کی اجازت کو بیانڈ ویژووَل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) سے اب آگے بڑھایا گیا ہے۔ اس کے لئے مئی 2021 کے آخر تک تجربات کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔

Recommended