Urdu News

سی بی ایس ای نے طلبہ اور والدین کی نفسیاتی وسماجی صحت کے لیے ایک نئے موبائل ایپ کا آغاز کیا

ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ

سی بی ایس ای نے طلبہ اور والدین کی نفسیاتی وسماجی صحت کے لیے ایک نئے موبائل ایپ کا آغاز کیا

ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ(سی بی ایس ای) نے طلبہ اور والدین کی نفسیاتی وسماجی صحت کے لیے ایک نئے موبائل ایپ کا آغاز کیاہے۔ سی بی ایس ایس تاحیات دوست نامی یہ ایپ 9ویں سے 12ویں کلاس کے طلبہ کے لیے تیارکیاگیاہے۔اس ایپ کو اس ماہ کی 10 تاریخ سے کاونسلنگ سیشنز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 پورے ملک میں ٹول فری نمبر سے کاونسلنگ کے موجودہ عمل سے آگے بڑھتے ہوئے بورڈ نے طلبہ اور والدین کی سہولت وآسانی اور اسے زیادہ کارآمد بنانے کیلئے یہ ایپ تیار کیاہے تاکہ گھر کے محفوظ ماحول میں اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ اس ایپ کے ذریعے پیر، بدھ اور جمعہ کو تربیت یافتہCounsellors کے ذریعے رواں کاونسلنگ سیشن کا مفت انعقاد کیا جائے گا۔

 یہ سیشنز دو الگ الگ وقت پر ہوں گے طلبہ اور والدین کوئی ایک وقت چُن سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابقChat Box کے ذریعے اس سےConnect ہوسکتے ہیں۔ 

 یہ ایپ طلبہ کو بارہویں کلاس کے بعد مختلف کورسز کے بارے میں معلومات دے گا اور ان کی رہنمائی کرے گا۔ اس کے علاوہ اس ایپ پر ذہنی صحت اور تندرستی پر اہم مشورے، ایک کورونا گائیڈ اورRap Songs بھی دستیاب ہوں گے۔

Recommended