Urdu News

کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح

File Pic

کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح

کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافے اورحساس گروپوں کو ٹیکہ لگانے کے کام کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافہ اور حساس گروپوں کو ٹیکہ لگانے کی تکمیل ، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے ایک حلف نامے میں ، حکومت نے کہا ہے کہ اس کی کووڈ ویکسین سے متعلق حکمت عملی ، فوری ، وسط مدتی اور طویل مدتی تناظر سے نمٹنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ 

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کام کرنے کے محاذ پر، ویکسین کی دستیابی ، اضافہ اور اسے فروغ دینا ، نیز حساس گروپوں کو ٹیکہ لگانے کے کام کوتکمیل تک پہنچانا، اولین ترجیح ہے۔ 

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ وسط مدت سے طویل مدت کے محاذ پر ایک اہم کام ، ویکسین کی قیمت طے کرنا ہے اور حکومت اِس سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سبھی کوششیں کررہی ہے۔

حکومت نے یہ حلف نامہ ایک کیس کے تحت داخل کیا ہے جسے سپریم کورٹ نے ، کووڈ سے متعلق معاملات پر اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے شروع کیا ہے۔ اِس کیس کی سماعت جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں تین ججوں کی ایک بینچ آج کرے گی۔

Recommended