ہیمنت بِسواشرما نے آسام کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا
بی جے پی کے سرکردہ لیڈر ہیمنت بِسواسرما کو آج آسام کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ ریاست کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے اُنہیں عہدے کا حلف دلایا۔ جناب سرما کے ساتھ 13 وزیروں کو بھی حلف دلایا گیا۔ اِن میں دسBJP کے جب کہ دو آسام گن پریشد اور ایکUPPL کا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میںBJPکے قومی صدرJPنڈّا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، شمال مشرقی خطے کے کئی وزرائے اعلیٰ اور سابق وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے شرکت کی۔ جناب ہیمنت بسواسرماJalukbari اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ 2015 میںBJP میں شامل ہوئے تھے۔ اِس سے پہلے وہ ترون گگوئی کی سربراہی والی کانگریس سرکار میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔