Urdu News

تقریباً 1100 پاکستانی قیدی سعودی عرب سے معاہدے کے بعد پاکستان لوٹیں گے

پاکستان اور سعودی عرب

تقریباً 1100 پاکستانی قیدی سعودی عرب سے معاہدے کے بعد پاکستان لوٹیں گے

پاکستان کے وزیر داخلہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے بعد 1100 پاکستانی قیدی وطن واپس لوٹیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے یہ معاہدہ اپنے تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا۔

 شیخ رشید نے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بتایا کہ سعودی عرب سنگین جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کے لیے بھی تیار ہے۔ یہ قیدی پہلے ہی اپنی سزا کا بیش تروقت سعودی عرب کی جیل میں گزار چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین مقدمات میں سزا پانے والے قیدیوں کے معاملات سےعلیحدہ طورپرطے کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر 7 مئی کو ہوا ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی تھے۔ جب کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی وہاں موجود تھے۔

وزیر خارجہ قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم  او آئی سی اور سعودی عرب پر مسئلہ کشمیر کے تناظر میں رد مہری کا الزام عاید کیا تھا۔ اس بیان سے ناراض ہوکر ، سعودی عرب نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ اس کے اربوں ڈالر کا قرض ادا کرے۔ تبھی سے پاکستان سعودی عرب تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم خان کے سعودی دورے کے بعد صورت حال میں بہتری آئے گی۔

Recommended