Urdu News

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.29 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.29 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے، 3876 افراد کی موت

نئی دہلی ، 11 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے3,29,942 نئے واقعات ہوئے ہیں ، جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 3876 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,56,082 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔ 

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 2,29,92,517 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیں ، 2,49,992 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد37,15,221 ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ اب تک1,90,27,304 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جو راحت کی بات ہے۔ بازیابی کی شرحیں بہتر ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد ہوگئی ہے۔ 

پچھلے24 گھنٹوں میں18 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

آئی سی ایم آر کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ 10 مئی کو 18,50,110 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں اب تک مجموعی طور پر 30,56,00,187 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

شمال مشرق میں 7226 نئے کورونامریض ، 5140 صحت مند، 118 مریض ہلاک

شمال مشرقی ریاستوں (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میگھالیہ ،میزورم ،اروناچل اورسکم )میں کرونا کا انفیکشن تیز ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 7 ہزار 226 نئے مریضوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ ، 45 ہزار 969 ہوچکی ہے۔ ان میں 3 لاکھ ، 86 ہزار ، 197 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 5 ہزار 140 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ 57 ہزار 095 مریض ، مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں کورونا سے اب تک 3 ہزار ، 287 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ان شمال مشرقی ریاستوں میں 118 نئے مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

Recommended