Urdu News

چوتھے بھارت – سوئزرلینڈ مالیاتی مذاکرات کا ورچوئلی انعقاد

سوئزر لینڈ

 نئی دہلی 11 مئی 2021: ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے چوتھے مالیاتی مذاکرات ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ، آج یہاں ورچوئلی منعقد کئے گئے ۔ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی ۔ سوئز رلینڈ کی طرف سے وفد کی قیادت ، سوئزرلینڈ کی بین الاقوامی مالیات کے لئے ریاستی سکریٹریٹ کی اسٹیٹ سکریٹری محترمہ دنیلا اسٹافل نے کی ۔ہندوستانی وفد میں اقتصادی امور کے محکمہ ، محکمہ محصولات ،مالیاتی خدمات کے محکمہ  اور امور خارجہ کی وزارت کے نمائندے شامل تھے۔

مذاکرات میں ، دیگر امور کے علاوہ ، سرمایہ کاری ، بین الاقوامی مالیاتی خدمات کی مرکزی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) ، قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ کے فنڈ (این آئی آئی ایف) ، فِن ٹیک ، پایہ دار مالیہ اور سرحد پار کی مالیاتی خدمات سمیت مختلف پہلوؤں سے متعلق تعاون کے لئے دونوں ممالک کے تجربات کو ساجھاکرنے  کا احاطہ کیا گیا ۔ مزید برآں ،جی 20، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے ابھرنے والے ٹیکس کے چیلنجوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ بنیاد ڈھانچہ کورقوم فراہم کرنے کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے ملکوں سے متعلق نظریات اور اپنے نقطہ نظر ساجھا کئے نیز عالمی اقتصادی منظرنامہ کا جائزہ لیا۔ فریقین نے کووڈ کے بعد کی شفاف اور  لچک دار دنیا سے متعلق  مربوط باہمی ایکشن کی اہمیت پر زور دیا ۔

مذاکرات ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک پائیدار مستقبل کے تعاون کے لئے ایک مثبت نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

ہندوستان اور سوئزر لینڈ ،جمہوریت اور قانون کی بالاتری کی ساجھا اقدار پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ ہندوستان کی ناوابستگی کی پالیسی اور سوئزرلینڈ کی غیر جانبداری کی روایتی پالیسی نے، دونوں ملکوں کے درمیان، ایک قریبی مفاہمت پیدا کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان، مختلف باہمی مذاکرات کے طریقہ کار موجود ہیں اور یہ مالیاتی مذاکرات ان میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔نئی دہلی 11 مئی 2021: ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے چوتھے مالیاتی مذاکرات ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ، آج یہاں ورچوئلی منعقد کئے گئے ۔ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی ۔ سوئز رلینڈ کی طرف سے وفد کی قیادت ، سوئزرلینڈ کی بین الاقوامی مالیات کے لئے ریاستی سکریٹریٹ کی اسٹیٹ سکریٹری محترمہ دنیلا اسٹافل نے کی ۔ہندوستانی وفد میں اقتصادی امور کے محکمہ ، محکمہ محصولات ،مالیاتی خدمات کے محکمہ  اور امور خارجہ کی وزارت کے نمائندے شامل تھے۔

مذاکرات میں ، دیگر امور کے علاوہ ، سرمایہ کاری ، بین الاقوامی مالیاتی خدمات کی مرکزی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) ، قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ کے فنڈ (این آئی آئی ایف) ، فِن ٹیک ، پایہ دار مالیہ اور سرحد پار کی مالیاتی خدمات سمیت مختلف پہلوؤں سے متعلق تعاون کے لئے دونوں ممالک کے تجربات کو ساجھاکرنے  کا احاطہ کیا گیا ۔ مزید برآں ،جی 20، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے ابھرنے والے ٹیکس کے چیلنجوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ بنیاد ڈھانچہ کورقوم فراہم کرنے کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے ملکوں سے متعلق نظریات اور اپنے نقطہ نظر ساجھا کئے نیز عالمی اقتصادی منظرنامہ کا جائزہ لیا۔ فریقین نے کووڈ کے بعد کی شفاف اور  لچک دار دنیا سے متعلق  مربوط باہمی ایکشن کی اہمیت پر زور دیا ۔

مذاکرات ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک پائیدار مستقبل کے تعاون کے لئے ایک مثبت نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

ہندوستان اور سوئزر لینڈ ،جمہوریت اور قانون کی بالاتری کی ساجھا اقدار پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ ہندوستان کی ناوابستگی کی پالیسی اور سوئزرلینڈ کی غیر جانبداری کی روایتی پالیسی نے، دونوں ملکوں کے درمیان، ایک قریبی مفاہمت پیدا کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان، مختلف باہمی مذاکرات کے طریقہ کار موجود ہیں اور یہ مالیاتی مذاکرات ان میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Recommended