آج ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد گھٹ کر 3704099 رہ گئی۔اب یہ ملک کے مجموعی مثبت معاملوں کا 15.87 فیصد ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 11122 کی کمی واقع ہوئی۔ فعال معاملات میں مسلسل کمی کا یہ دوسرا دن ہے۔
ہندوستان کے مجموعی فعال معاملات میں سے 42.51 فیصد 13 ریاستوں میں ریکارڈ کئے گئے۔
درج ذیل گراف میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاستوں میں فعال معاملات کی تعداد میں تبدیلی دکھائی گئی ہے۔
درج ذیل گراف میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد میں دن بہ دن ہونے والی تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔
آج ہندوستان میں شفایابیوں کی مجموعی تعداد 19382642 ہے۔قومی شفایابی کی شرح 83.04 فیصد ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35538 شفایابیاں درج کی گئیں۔
نئی شفایابیوں کی تعداد مسلسل دوسرے دن بھی نئے روزانہ سامنے آنے والے معاملات سے زیادہ رہی۔
دس ریاستوں میں نئی شفایابیوں میں سے 71.58 فیصد درج کی گئیں۔
ہندوستان کی حکومت عالمی امداد کو تیز رفتاری کے ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کررہی ہے، تاکہ وہ کووڈ سے نمٹنے کی اپنی کوششوں کو بڑھا سکیں۔ اب تک9200 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 5243 آکسیجن سلنڈر،19 آکسیجن جنرلیشن پلانٹس،5913 وینٹی لیٹرس اور3.44 لاکھ ریمیڈیز ویر کی شیشیاں، عالمی امداد کے طور پر وصول کی گئیں اور جنہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ کووڈ کے خلاف جنگ میں اپنی کوششوں کو مضبوط کرسکیں۔ مرکزی حکومت تیز رفتار کسٹمز کلیئرنس اور ہوائی اور سڑک راستوں کااستعمال کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے تیز رفتار ڈلیوری کو متوازن بنانے کے لئے کام کررہی ہیں۔
دوسری طرف ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں مزید توسیع کے ساتھ آج ملک بھر میں لگائے جانے والے کووڈ-19 انجکشنوں کی مجموعی تعداد 17.52 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصولہ عارضی رپورٹ کے مطابق 2247534 اجلاسوں میں مجموعی طور پر 175235991 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں 9582449 وہ طبی ملازمین ہے جنہیں پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 6539376 وہ طبی ملازمین جنہیں دوسری خوراک مل چکی ہے،14149634 صف اول کارکنان( پہلی خوراک)، 7952537 صف اول کارکنان(دوسری خوراک)، 3044463 وہ مستفیدین جن کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے(پہلی خوراک)،55883416( پہلی خوراک) اور 7836168( دوسری خوراک) وہ مستفیدین جن کی عمر 45 سے 60 سال کے درمیان ہے۔60 سال سے زیادہ عمر والے 539597721 پہلی خوراک اور16288176 دوسری خوراک شامل ہیں۔