Urdu News

وزیر اعظم , صدر جمہوریہ ہند نے ہم وطنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند, وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم وطنوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’عیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ میں تمام لوگوں کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتا ہوں۔ ہم باہم متحد ہوکر مشترکہ کوششوں سے عالمی وبائی مرض کو دور کر سکتے ہیں اور انسانی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کی سمت میں کام کر سکتے ہیں۔

عید مبارک!

 صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الفطر کی ماقبل شام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔

رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس تہوار اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

 

آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم کووڈ-19 کی اس وبا سے نمٹنے کے لئے سبھی ضابطوں اور رہنما ہدایات پر عمل کریں گے اور سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔‘ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الفطر کی ماقبل شام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔

رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس تہوار اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم کووڈ-19 کی اس وبا سے نمٹنے کے لئے سبھی ضابطوں اور رہنما ہدایات پر عمل کریں گے اور سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔‘

Recommended