سمندری طوفان توکتائی کی وارننگ
این-ڈی-آر-ایف کی کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو ، گجرات اور مہاراشٹر میں چوبیس ٹیمیں تعینات
سمندری طوفانTauktae کی وارننگ کے پیش نظر ، آفات سے نمٹنے والی قومی فورسNDRF نے کیرالہ ، کرناٹک، تمل ناڈو ، گجرات اور مہاراشٹر میں 24 ٹیموں کو تعینات کردیا ہے ۔NDRF کے ڈی جی ، ایس این پردھان نے کہا ہے کہ 29 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج لکشدیپ اور کیرالہ میں کچھ جگہوں پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے ، جب کہ ان میں سے چند مقامات پر انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے ساحلی اور جنوبی علاقوں، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بھی اکاّ دکاّ مقامات پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ مغربی بنگال میں ہمالیہ کے ذیلی علاقوں اور سکم میں بھی ایک دو مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان توکتے جو لکشدیپ اور اِس سے متصل جنوب مشرقی اور مشرق۔وسطی بحیرۂ ارب پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں موجود ہے
سمندری طوفان Tauktae جو لکشدیپ اور اِس سے متصل جنوب مشرقی اور مشرق-وسطی بحیرۂ ارب پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں موجود ہے، اندازہ ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں یہ شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔اِس کی وجہ سے مغربی ساحل کے بہت سے علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔
امکان ہے کہ یہ شمال – شمال مغرب کی طرف بڑھے اور اِس مہینےکی 18 تاریخ کی صبح تک گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ جائے۔