Urdu News

شام تک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے تاؤتے طوفان

شام تک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے تاؤتے طوفان

شام تک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے تاؤتے طوفان

پانچ ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات

ہندوستان کی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے میں سمندری طوفان تاؤتے بھیانک شکل اختیار کرسکتا ہے اور منگل کے روز تک اس کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تاؤتےسائکلوں کا منگل کے روز پوربندر اور نالیا کے بیچ گجرات کےساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ، اس کے اگلے چھ گھنٹوں کے دوران ’’ خطرناک سمندری طوفان‘‘ اور بعد کے 12 گھنٹوں کے دوران ’ مزید خطرناک سمندری طوفان ‘ میں تبدیل ہونا کا امکان ہے۔ اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنےاور 18 مئی کی سہ پہر / شام کے آس پاس پوربندر اور نالیاکے درمیان گجرات کے ساحل کو عبور کرنے کا کافی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گجرات اور دیو کے ساحلوں کو طوفان کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہ اس سال کا پہلا سمندری طوفان ہے۔

قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی 50 سے زیادہ ٹیموں کو پانچ ریاستوں – کیرالہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، گجرات اور مہاراشٹر میں لوگوں کو محفوظ جگہ پہنچانے اور امدادی اور بچاؤ کے کاموں کے سلسلے میں تعینات کیا گیا ہے۔ متعلقہ ریاستوں نے ساحلی علاقوں میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔

ان ریاستوں کے مختلف حصوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ لکشدیپ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔

Recommended