Urdu News

فضائیہ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ ‘توکتے’ سے مقابلے کے لیے تیار

فضائیہ ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ 'توکتے' سے مقابلے کے لیے تیار

ایئر فورس نے 16 ٹرانسپورٹ طیارے اور 18 ہیلی کاپٹر تیار رکھے ہیں

ہندوستانی کوسٹ گارڈ گجرات سے کیرالہ کے ساحل تک الرٹ

گردابی طوفان توکتے سے مقابلہ کرنے کے لئے فضا ئیہ ، بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ نے بھی اپنی تیاریوں میں تیزی لائی ہے۔ ایئر فورس نے جزیرہ نما ہندوستان میں 16 ٹرانسپورٹ طیارے اور 18 ہیلی کاپٹر تیاررکھے ہیں۔ بحریہ کی جنوبی کمان نے کیرالہ کے چیلانم ساحل کے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائی شروع کی ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ گجرات سے کیرالہ کے ساحل پر الرٹ ہے اور 1167 کشتیوں کو واپس بندرگاہ پر بلایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے اپنی ٹیموں کی تعداد 53 سے بڑھا کر 100 کردی ہے۔

گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے خدشات والے طوفان کو توکتے نام میانمار نے دیا ہے  جس کا مطلب ہے 'چھپکلی'۔ اس سال ہندوستان کے ساحل پر پہلا گردابیطوفان ہوگا ، اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان کے مغربی ساحل پر ٹکرانے کی وجہ سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے جزیرہ نما ہندوستان میں 16 ٹرانسپورٹ طیارے اور 18 ہیلی کاپٹر تیار رکھے ہیں۔ آئی ایل 76 کے ایک طیارے نے 127 اہلکاروں اور 11 ٹن کارگو کو ایئر لفٹ کیا ہے۔ ایک سی -130 طیارے بھٹندہ سے راج کوٹ تک 25 عملہ اور 12.3 ٹن کارگو ایئر لفٹ کیا ہے۔ دو سی -130 طیارے نے 126 اہلکاروں اور 14 ٹن کارگو کا بھوبنیشور سے جام نگر کے لئے ایئر لفٹ کیا ہے ۔

انڈین کوسٹ گارڈ ، پورٹ اتھارٹی ، آئل رِگ آپریٹرس اور مقامی انتظامیہ گجرات سے کیرالہ تک ساحل پر چوکس ہیں ، سب مل کر اس طوفان سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کو مربوط کررہے ہیں۔ 40 آئی سی جی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم (ڈی آر ٹی) انفلاٹیبل ربر بوٹ اور لائف سیونگ گیئر اسٹینڈ بائی کے ساتھ تعینات ہیں۔ اس علاقے میں ماہی گیروں اور مرچنٹ جہازوں کو متنبہ کرنے کے لیے اب تک 33 شپ ڈے اور 46 ایئر کرافٹ گھنٹے کا استعمال کیا گیا ہے۔ آئی سی جی آر اوز باقاعدگی سے وی ایچ ایف پر موسم کا انتباہ دے رہا ہے ۔ سمندر سے بندرگاہ تک 1167 کشتیاں واپس بلائی گئیں۔ 212 مرچنٹ ویسل کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

بحری ٹیموں کو کوچی کے سینٹ میری ہائی اسکول چیلانم کے امدادی کیمپ میں بچاو، کھانا ، پانی اورگھروں میں پھنسے لوگوں کو راحت کیمپ میں منتقل کرنے کی سمت میں سخت موسمی صورت حال کا سامنا کر رہی ہیں۔

 سی سی ڈی ٹی (کوک) اور کیو آر ٹی سے آئی این ایس دروناچاریہ کی غوطہ خور ٹیموں نے تمام متاثرہ افراد کی مدد کی ہے۔ انڈین نیوی جنوبی کمان کی ایک غوطہ خور ٹیم نے کیرالہ کے چیلانم ساحل سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائی شروع کی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے طوفان 'توکتے' کے تناظر میں امدادی اور راحت کاموں کے لئے اپنی ٹیموں کی تعداد 53 سے بڑھا کر 100 کردی ہے۔ یہ ٹیمیں کیرالہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، گوا ، گجرات اور مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں سفر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات سے طوفان کے بارے میں نئی معلومات موصول ہونے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 100 ٹیموں میں سے ، 42 ریاستوں میں پہلے ہی چھ ریاستوں میں گراونڈ پر تعینات ہیں ، جبکہ 26 ٹیموں کو ویٹنگ میں رکھا گیا ہے۔ 32 ٹیمیں مدد کے لیے تیار ہیں ، جنہیں ضرورت پڑنے پر علاقوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔

Recommended