Urdu News

سمندری طوفان سے نمنٹے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے تیاریوں کا جائزہ لیا

@AIR PIC

سمندری طوفان سے نمنٹے کے لیے وزیر اعظم  نریندر مودی نے تیاریوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم نریندرمودی نےسمندری طوفان توکتے سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کی غرض سے ریاستوں،مرکزیوزارتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کل ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں وزیر اعظم نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ متاثرہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے کو یقینی بنانے کی خاطر ہرممکن اقدام کریں ۔

 انہوں نے دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ بجلی ، ٹیلی مواصلات ، صحت اور پینے کے پانی جیسی تمام لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں انہیں فوری طور پر بحال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

جناب مودی نے عہدیداروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ اسپتالوں، ویکسین کولڈ Chain اور دیگر طبی سہولیات میں کووڈ سے متعلق بندوبستکے سلسلے میں خصوصی تیاریوں کو یقینی بنائیں اور وہاں بجلی کی مسلسل فراہمی ، لازمیادویات کے اسٹوریج اور آکسیجن ٹینکرس کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کی یقینی بنانے کی غرض سے منصوبہ بنائیں ۔ انہوں نے تمام کنٹرول روم کے بغیر رُکے کام کاج کرنے کی بھی ہدایتدی ۔

وزیراعظم نے خصوصی طور پر اس بات کو یقینی بنانے پر توجہدی کہ جام نگر سے آکسیجن سپلائی میں ذرّہ برابر بھی رخنہ نہ پیدا ہو۔ اس علاقے میں طوفان کے سبب بھاری سے شدید تر بارش ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے حالات کے تئیں بروقت بیداری اور راحت رسانی کے کاموں میں مقامی لوگوں کی شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس میٹنگ میں وزیر داخلہ ، داخلی امور کے وزیر مملکت ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، داخلی امور، شہری ہوا بازی ، بجلی ، ٹیلی مواصلات ، جہاز رانی ، ماہی پروری سمیت وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں ،NDMA کے ممبر سکریٹری اور ارکان ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین،NDRFاورIMDکے ڈائریکٹر جنرل اور وزیر اعظم کے دفتر PMO ، وزارتِ داخلہ اور بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

سمندری طوفان تاتے منگل کو پوربندر اور نالیا کے درمیان گجرات کے ساحل سے ٹکڑائے گا

بھارتیہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان تاﺅتےکا منگل تک گجرات ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے سبب کچھ علاقوں میں شدید بارشکا بھی امکان ہے۔ اندیشہ ہے کہ یہ پور بندر اور نالیا کے درمیان گجرات کے ساحل کو عبورکرے گا اس کے سبب جوناگڑھ، گیرسوم ناتھ، سوراشٹر، کچھ، پوربندر، دیوبھومی دوارکا، امریلی،راجکوٹ، جام نگر اور دیو سمیت گجرات کے ساحلی ضلعوں میں شدید بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔

مغربی ریلوے نے کہا ہے کہ اس نے احتیاط کے طور پر گجرات کے سوراشٹر خطے سے چلنے اور پہنچنے والی 56 ریل گاڑیوں کو منسوخ کردیا ہے۔ کل مہاراشٹرکے ساحلی رتناگری ضلع میں شدید بارش ہوئی۔ ممبئی میں آج سہ پہر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پورے کونکن علاقے اور مغربی مہاراشٹر کے پہاڑی علاقوں بالخصوص کولہاپور اور ستارا کے لیے آج اور کل کے لیے Orange الرٹ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے ان علاقوں میں شدید بارش کا اندیشہ ہے۔

Recommended