Urdu News

سمندری طوفان تاؤتے اگلے چوبیس گھنٹے میں شدید شدت اختیار کرے گا

سمندری طوفان تاؤتے اگلے چوبیس گھنٹے میں شدید شدت اختیار کرے گا

سمندری طوفان تاؤتے اگلے چوبیس گھنٹے میں شدید شدت اختیار کرے گا

امکان ہے کہ بہت شدید سمندری طوفان تاؤتے اگلے 24 گھنٹےمیں، اور زیادہ شدت اختیار کر لے گا اور کل صبح سویرے پوربندر اور مہوا کے درمیان گجرات کا ساحل پار کر لے گا۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات کے DG مرتیونجے مہاپاتر نے کہا کہ اِس طوفان کے پہنچنےپر 155 سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی امید ہے۔

اسی دوران، گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کل شام گاندھی نگر میں ریاست کے ہنگامی کارروائی سے متعلق مرکز میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں ریاستیانتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ریاست کے مالیہ کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنکج کمارنے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ بہت زیادہ شدید سمندری طوفان تاﺅتےکے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ لاکھلوگوں کو کووڈ پروٹوکولس کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 گجرات کے لیےقومی آفات سے متعلق امدادی فورس کی 44 ٹیمیں مختص کی گئی ہیں اور انھیں ساحلی اضلاعمیں تعینات کیا گیا ہے جہاں شدید سمندری طوفان کے آنے کی توقع ہے جب کہSDRF کی6 ٹیموں کو بھی امدادی اور بچاﺅکارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

سبھی سرکاری اور پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لیے خصوصی بندوبست کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بھی آج مہاراشٹر کے شمالی کونکن خطے، ممبئی،تھانے اور پال گھر میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بھاری بارش، اور رائے گڑھ میں بہت زیادہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائےاعلیٰ اور دمن و دیو اور دادرا و نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ، صورتحال سے نمٹنےکی، اُن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

این ڈی آر ایف نے طوفان کی آمد سے پہلے گجرات میں 50 سےزیادہ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے 16 ٹرانسپورٹ طیارے تعینات کیے ہوئےہیں اور 18 ہیلی کاپٹرز تیار کر رکھے ہیں۔

قدرتی آفات کی امکانی صورت میں بھارتی ساحلی گارڈ کی، راحتٹیموں کو تیار کیا ہوا ہے جن کے پاس ایسی کشتیاں اور جیکٹس ہیں جن میں ہوا بھری جاسکتیہے۔ یہ ٹیمیں مغربی ساحل پر تعینات ہیں۔ ساحلی گارڈ نے لوگوں کو تیزی سے، اِدھر سےاُدھر پہنچانے کے لیے اپنی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینس گاڑیاں بھی تیار کی ہوئی ہیں۔

گجرات اور مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں آج تاؤتے کے پیش نظر کووڈ-19 سےبچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم معطل رہے گی۔کیرالہ میں کئی باندھوں میں پانی کی سطح، کچھ علاقوں میں بھاری بارش کے بعد اوپر آگئی ہے۔گوا کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ آئی ہےکیوں کہ سینکڑوں بجلی کے کھمبے، تیز ہواؤں کی وجہ سے اکھڑ گئے۔

Recommended