Urdu News

بھارتی فضائیہ کے ذریعہ دبئی کے لئے آکسیجن کنٹینروں کی نقل و حمل

بھارتی فضائیہ کے ایک آئی ایل 76 طیارہ نے جام نگر سے المکتوم ، دبئی تک تین خالی کرائیوجینک کنٹینروں کو پہنچایا ہے

 

 

نئی دہلی، 17 مئی  .2021 :

بھارتی فضائیہ کا ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ بیڑا 22 اپریل 2021 سے بھارت میں اپنے فلنگ اسٹیشنوں پر خالی کرائیوجینک آکسیجن ٹینکروں کو ایئر لفٹ کررہا ہے، تاکہ انہیں بھر کر سڑک یا ریل کے راستے اپنی منزلوں تک پہنچایا جاسکے۔ اب یہی سرگرمی بین الاقوامی ٹھکانوں پر بھی جاری ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ایک آئی ایل 76 طیارہ نے جام نگر سے المکتوم ، دبئی تک تین خالی کرائیوجینک کنٹینروں کو پہنچایا ہے ۔انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ نے ان کنٹینروں کے لئے کوارڈینیٹ کیا ہے۔ جنہیں دبئی میں رقیق میڈیکل آکسیجن سے بھرا جائے گا اور واپس بھارت لایا جائے گا۔ ایئر لفٹ کی سہولت فراہم کئے جانے سے خالی کنٹینروں کے ٹرانسپورٹیشن میں لگنے والا وقت کم ہو جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

Recommended