خدمت، ذات پات کی زبان، ملک اور روایات سے بالا تر ہوتی ہے: اندریش کمار
عام دنوں خاص طور پر کورونا کے عہد میں خدمت خلق پر زور دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہاکہ خدمت، ذات پات کی زبان ملک اور روایات سے بالا تر ہوتی ہے، ہندوستان کی ثقافت کہتی ہے، ہم سب انسان ہیں اور انسان رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ طبیبہ دیوبند،بنارس میں آکسیجن کنسنٹریٹر تحفے میں دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ خدمت خلق سے ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور یہ دل جیتنے کا بڑا ذریعہ بھی ہوتا ہے۔لہذا سب سے بڑی خدمت انسانیت کی خدمت ہے اور آج کورونا کے عہد میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کریں اور ضرورت مندوں کی خدمت کریں۔ساتھ انہوں نے کالابازاری سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ انسانیت پر سب سے بڑا داغ ہے اس لیے بلیک مارکیٹنگ سے گریزکریں اور لوگوں کو تمام اشیاء مناسب قیمت پر پہنچائیں۔
واضح رہے کہ مسٹر اندریش جی کی موجودگی اورسیوا انٹرنیشنل بھارت کے اشتراک سے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ)علی گڑھ کو چینی بائیو ویپن کویڈ 19 کے علاج میں معاون 5 آکسیجن کنسنٹریٹر دئے گئے۔ اس کے علاوہ جامعہ طبیہ، دیوبند (اتر پردیش) میں چینی بائیو ویپن کووڈ۔ 19 کے 5 آکسیجن کنسنٹریٹر اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے، کاشی (وارانسی) میں چینی بائیو ویپن کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے 5 آکسیجن کنسنٹریٹر 'وشال بھارت سنستھان' کودیا گیا۔
اس موقع پر مسٹر شیام پرندے جی (سیوا انٹرنیشنل) ڈاکٹر مجید احمد تالکوٹی (کینسر اسپیشلسٹ) اورپوزیٹیوکشمیرسنستھان کے سرپرست بھرت راوت، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ناصر اور پروفیسر علی ظفر عابدی، وشال بھارت سنستھان سے تعظیم بھارت ونشی، تبریز بھارت ونشی،دیوبند سے، عظیم الحق اور حافظ تصور حسین وغیرہ موجود تھے۔