Urdu News

ممبئی ، تھانے ، پالگھر میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

ممبئی ، تھانے ، پالگھر میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

ممبئی ، تھانے ، پالگھر میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

ممبئی ، 18 مئی (انڈیا نیرٹیو)

منگل کے روز ممبئی ، تھانے اور پالگھر اضلاع میں موسلا دھار بارش نے زندگی درہم برہم کردی۔ باز آباد کاری کے وزیر وجے بریٹی وار نے کہا کہ ضلع پالگھر کے 22 دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ریاستی حکومت اور مقامی میونسپل کارپوریشن کی آفات سے متعلق راحت وبچاوکارکنان سڑکوں پر گرے ہوئے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کوہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بریٹی وار نے کہا کہ ریاست کے ساحلی اضلاع میں زیر زمین بجلی کیبل لگانے پر غور کیا جارہا ہے ، تاکہ ایسے حالات میں بجلی کا نظام درہم برہم نہ ہوسکے۔ دریں اثنا ، مرکزی وزیر داخلہ مت شاہ نے منگل کے روز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی اور ریاست میں تاوتے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

بریٹی وار نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا ہے۔ اس کے بعد ، ریاستی حکومت اگلے دو دن میں طوفان کے ابتدائی نقصان کے بارے میں معلومات اکٹھا کرکے مرکزی حکومت کو دے گی۔ نیز نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے ، مرکزی ٹیم بھی جلد سے جلد مہاراشٹرا بھیجنے کا مطالبہ کرے گی۔

سمندری طوفان تاوتے ممبئی سے 190 کلومیٹر کے فاصلے پر گجرات کے ساحلی علاقے سے پیر کی رات کو ٹکرایا۔ ممبئی ، تھانے ، پالگھر اور شمالی کونکن سے خطرہ اب ٹل گیا ہے ، لیکن اس کا اثر آج بھی دیکھا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج 50 سے 60 کلومیٹر کی رفتار سے تیزہوا اور بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

ممبئی سیاہ اور ابر آلود ہے۔ وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی ہے۔ ممبئی کے محکمہ موسمیات کے سینئر افسر ، جینت سرکار کے مطابق ، کل طوفان بحیرہ عرب میں ممبئی سے 190 کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا۔ ہوائیں 110 سے 120 کلومیٹرکی رفتار سے چلیں اور یہاں تیز بارش ہوئی۔ اب ممبئی ، تھانے، پالگھر اور شمالی کونکن میں اتنا خطرہ نہیں ہے۔ لیکن منگل کو 50 سے 60 کلومیٹر تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ممبئی ، تھانے ، پالگھر اور شمالی کونکن میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ آج کم بارش ہوگی لیکن کچھ مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔ آہستہ آہستہ موسم کی صورت حال ٹھیک ہوجائے گی۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے۔ اگر ضروری نہ ہو تو گھروں کو نہ چھوڑیں۔

Recommended