Urdu News

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،63،533 نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،63،533 نئے کیسز

ہندستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،63،533 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2،52،28،996 ہوگئی یہ جان کاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 2،78،719 ہوگئی ہے جبکہ 4،22،436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ، اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 2،15،96،512 ہوگئی ہے۔ملک میں پیر کے روز کووڈ ۔ 19 کے 2،81،386 نئے کیسز اور 4،106 اموات درج کی گئی ہیں۔

شمال مشرق میں کوروناسے ایک ہی دن میں 150 اموات ، 8490 نئے متاثرین

پورے شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میگھالیہ ،میزورم ،اروناچل اورسکم )میں کورونا کا بحران بڑھتا جارہا ہے اور وبا سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 150 افراد کی ہلاکت کا سبب بنی ہے۔ تاہم ، اس دوران ، 6 ہزار ، 505 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ان ریاستوں میں سب سے زیادہ 8 ہزار 490 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ شمال مشرق میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ ، 960 واقع ہوئی ہے۔ ان میں 4 لاکھ ، 22 ہزار ، 092 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 6 ہزار 505 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ 72 ہزار 535 مریض ، مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 4 ہزار ، 174 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 150 نئے مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Recommended