Urdu News

بہار لاک ڈاؤن: مختلف مقامات پر کمیونٹی رسوئی کا بندوبست

@NitishKuma

بہار میں لاک ڈاؤن: غریب لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر کمیونٹی رسوئی کا بندوبست

بہار میں لاک ڈاؤن کے درمیان حکومت نے غریب افراد کو کھانا فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پر اجتماعی طور پر کھانے کا بندوبست کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے ہربلاک میں اجتماعی طور پر کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ جناب کمار نے کہاکہ ریاستی حکومت کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی زندگی کے تحفظ کی خاطر سبھی ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

اِس دوران بہار میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ریاست میں کووڈ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 90 فیصد جب کہ کووڈ سے متاثر ہونے کی شرح کم ہوکر چار اعشاریہ چھ پانچ فیصد ہوگئی ہے۔

Recommended