Urdu News

کورونا کے معاملات میں کمی ، شفایابی کی شرح 86.23 فیصد تک بڑھ گئی

کورونا کے معاملات میں کمی

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں جاری کمی کے درمیان 3.89 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفا یابی کی شرح بڑھ کر 86.23 فیصد ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 13 لاکھ 12 ہزار 155 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار 302 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،67،334 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران ، تین لاکھ 89 ہزار 851 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس کی وجہ سے ریکوری کی شرح 86.23 فیصد ہے۔ اب تک دو کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 363 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس عرصے کے دوران 1،27،046 فعال معاملات کم ہوکر 32 لاکھ 26 ہزار 719 رہ گئے ہیں ۔

اس دوران 4،529 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2،83،248 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 12.66 فیصد ہوگئی ہے ، جب کہ اموات کی شرح اب بھی 1.11 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ، 25751 فعال معاملات کم ہوکر کر 4،22،249 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں 52،898 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے پاک ہونے والے کی تعداد 49،27،480 ہوگئی ہے ، جب کہ 1291 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 83،777 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ، کیرالہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 14686 گھٹ کر 3،47،989 ہوگئی اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 45،926 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے بڑھ کر 18،46،105 ہوگئی ، جب کہ مزید 97 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6612 ہوگئی ۔

Recommended