آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتا بھی امدادی ٹیم کے ساتھ واپس آئے
بارج پی ۔305 پر تعینات کل 273 اہلکاروں میں سے 89 اب بھی لاپتہ
نئی دہلی ، 19 مئی (انڈیا نیرٹیو)
سائیکلون تاوتے کی طوفانی موجوں کے درمیان سمند ر میں ڈوب گئے جہاز بارج پی ۔305سے بچائے گئے 184عملے کے لوگوں کو لے کر بدھ کی صبح بحریہ کے جہاز آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتا ریسکیوٹیم کے ساتھ ممبئی بندر گاہ واپس آگئے۔ اس جہاز پر مجموعی طور پر 273 اہلکار تعینات تھے جن میں سے 89 اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔بارج گیل کنسٹرکٹر سے بچائے گئے تمام 137 افراد کوکل ہی محفوظ نکال کر ریسکیو مشن کو ختم کردیا گیاتھا۔
بحریہ کے ترجمان کے مطابق پیر کے روز بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان تاوتے کوبامبے ہائی کے قریب تیل کی تلاش کے کام میں مصروف بارج پی ۔305 اوربارج گیل کنسٹرکٹر سمندر میں بہہ گئے تھے۔ شام کوہی ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے دونوں جہازوں کا سراغ لگا لیا اور جہازوں میں پھنسے 410 اہلکاروں کو بچانے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ بحریہ نے بے حد مشکل سمندری حالات آئی این ایس کوچی ، آئی این ایس کولکاتا اور 18 ساحلی معاون جہاز انرجی اسٹار کو امداد اور بچاوکے کاموں میں تعینات کیاگیا۔ سمندر میں تیز ہلچل کے درمیان نامسائد حالات میں پی ۔305 جہاز ڈوب گیا۔
بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی تلاشی اور بچاوکی کارروائیوں میں ،بارج پی۔305 کے 184 اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ اس جہاز پر مجموعی طور پر 273 اہلکار تعینات تھے جن میں سے اب بھی 89 اہلکار لاپتہ ہیں۔ریسکیومشن میں مصروف آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتابچائے گئے عملے کے 184لوگوں کو لے کر ریسکیو ٹیم کے ساتھ آج صبح ممبئی بندرگاہ واپس آگئے۔ آئی این ایس تیگ ، آئی این ایس بیتوا ، آئی این ایس بیاس ، پی۔8 آی ہوائی جہاز اور سییکنگ ہیلوس تلاشی اور بچاؤکی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گجرات کے پوپاو بندرگاہ کے سمندر میں پھنسے دو جہاز وںایس ایس۔ 3 سے 196اور ساگر بھوشن سے 101 افراد کو بچایاگیا۔ دونوں جہازوں کو آئی این ایس تلوار نے بندرگاہ اسٹیشن تک پہنچادیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں سے ان جہازوں میں سوار عملے کو کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
آئی این ایس کوچی سے ممبئی لائے جانے والے ایک ملازم امت کمار کشواہا نے بتایا کہ بارج پی۔ 305 ڈوب رہا تھا ، اس لئے مجھے سمندر میں کود ناپڑا۔ میں 11 گھنٹے سمندر میں رہا۔ اس کے بعد بحریہ نے ہمیں بچایا۔ آئی این ایس کوچی کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن سچن سکیرا نے بتایا کہ 184 افراد کو مکمل طور پر بچایا گیا ہے اور انہیں ممبئی لایا گیا ہے۔ بحری جہاز اور ہوائی جہاز ابھی بھی کام میں مصروف ہیں۔ ہم ابھی بھی علاقے کے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہمیں پر امید ہونا چاہیے۔ ابھی حالات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی سے تقریبا ً 35-40 میل دورپی -305 جہاز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ جہاز انتہائی مشکل حالات میں تھا کیونکہ طوفان ممبئی کے مغرب میں گزر رہا تھا۔ ہم جائے وقوع پر پہنچے اور صورتحال کو سنبھال لیا۔ بچائے گئے 184 افراد میں سے 125 میرے جہاز پر سوار ہیں۔
بحریہ نے بارج پی۔ 305 کے بازیاب اہلکاروں کی فہرست او این جی سی کو بھجوا دی ہے۔ نیوی نے ہیلپ ڈیسک اورا مدادی ٹیم تشکیل دے کر ہیلپ لائن نمبر جاری کی ہے۔
کرنندیپ سنگھ – 9987548113 ، 022-71987192
پرسون گوسوامی۔ 8802062853
او این جی سی ہیلپ لائن:
26274019 022
26274020 022
2627 4021 022