Urdu News

سری نگر میں فوج کی مدد سے آکسیجن پلانٹ بحال کیا گیا

سری نگر میں فوج کی مدد سے آکسیجن پلانٹ بحال کیا گیا

سری نگر میں فوج کی مدد سے آکسیجن پلانٹ بحال کیا گیا

فوج نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں سول انتظامیہ کو ایک آکسیجن جنریشن پلانٹ بحال کرنے کی مدد فراہم کی۔رنگریٹ علاقے میں قائم یہ آکسیجن جنریشن پلانٹ گذشتہ پانچ برسوں سے بند پڑا تھا۔

دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے نواحی علاقہ رنگریٹ میں قائم این ڈی گیسز آکسیجن پلانٹ گزشتہ پانچ برسوں سے بند پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو ایک دن میں 7 سو سلنڈروں میں آکسیجن بھرنے کی صلاحیت ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں موجودہ حالات میں اس پلانٹ کو قابل کار بنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی گذارش پر چنار کور نے اس پلانٹ کو بحال کرنے کے لئے ممبئی سے انڈین ائر فورس طیارے کے ذریعے ضروری ساز و سامان لایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سامان پہنچتے ہی چنار کور ورک شاپ کے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم اور سول تکنیکی ماہرین نے کام شروع کرکے اس پلانٹ کو چار دنوں کے اندر اندر قابل کار بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ کی پوری سے جانچ کی گئی اور یہ پایا گیا کہ یہ اب اچھی طرح سے کام کرسکتا ہے۔

Recommended