Urdu News

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال -126واں دن

ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 19.32 سے متجاوز

 آج رات 8 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میں کووڈ-19 کے خلاف لگائے جانے والے ٹیکوں کیمجموعی تعداد 19.32 کروڑ (19,32,97,222) سےمتجاوز کرگئی۔

آج 18 تا 44 سال کی عمر کے درمیان کے6,63,353مستفدین نے کووڈ ویکسین پہلا ٹیکہ لگوایاجس کے ساتھ ہی تمام 37 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  میںٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے اب  تک اس عمر کے مستفدین کی مجموعی تعداد92,73,550ہوگئی ہے 

*ان اعداد و شمار میں، 18 تا 44 سال کی عمر زمرہ کے مستفدین کو  چھتیس گڑھ اور پنجاب میں دی جانے والی پہلی خوراک  بالترتیب 6.2 اور 2.3 لاکھ کی تعداد شامل ہے جو یکم مئی سے 19 مئی 2021 تک اور 20 مئی 2021 کے وقفہ میں دی گئی۔ یہ اعدادو شمار ابھی تک کوون ایپ  سے  مماثل نہیں ہیں۔

 

مجموعی طور پر ملک بھر میں19,32,97,222افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے،جن میں97,37,237حفظانصحت  سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور66,89,893ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔ 1,48,63,770صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)،83,05,152ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک)  حاصل کی  ہے اور18 تا 44 عمر کے زمرہ کے92,73,550 مستفدین نے پہلی خوراک حاصل کی ہے۔ تاہم  45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے6,01,86,416افراد نے (پہلی خوراک) اور 45 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کے96,79,427 افراد نے (دوسری خوراک)، 60 سال سے زیادہ کی عمر کے5,63,74,895مستفدین نے  (پہلی خوراک) اور  60 سال سے زیادہ عمر کے1,81,86,882مستفدین نے (دوسری خوراک )حاصل کی ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 126ویں دن (21مئی 2021) مجموعی طور پر13,83,358افرادکو ٹیکے لگائے گئے۔ رات آٹھ بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق12,05,727مستفدین نے ویکسین کا پہلاٹیکہ لگوایا اور1,77,631 مستفدین نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 126ویں دن (21مئی 2021) مجموعی طور پر13,83,358افرادکو ٹیکے لگائے گئے۔ رات آٹھ بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق12,05,727مستفدین نے ویکسین کا پہلاٹیکہ لگوایا اور1,77,631 مستفدین نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔

Recommended