وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف سنسکرت اسکالر پنڈت ریوا پرساد دویدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا: ’’سنسکرت کے عظیم اسکالر مہامہوپادھیائے پنڈت ریوا پرساد دویدی جی کے انتقال سے بہت غم زدہ ہوں۔ انھوں ادب اور تعلیم کے شعبے میں کئی تمثیلیں تخلیق کیں۔ ان کا دنیا سے اس طرح رخصت ہوجانا معاشرے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ رنج و غم کے اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘
*****