- ایسے وقت میں ایک اچھا معمول ہونا بہت اہم ہے ۔ یہ ایک ایسی چیز ہے ، جس پر ہمارا کنٹرول ہے ۔ اچھی خوراک ، اچھی نیند ، اچھا معمول ، مناسب ورزش ، پُر سکون خیالات ، مسائل کی نشاندہی اور اُن سے نمٹنے کی حکمتِ عملی بھی بہت اہم ہے ۔
- ہمیں نیند کو بر قرار رکھنا چاہیئے ۔ سونے کی عادت بہت زیادہ اہم ہے اور اس میں کوئی رخنہ نہیں ہونا چاہیئے ۔
- خود پر دھیان دیں ، مناسب خوراک لیں ، تغذیہ سے بھر پور خوراک لیں اور سب سے اہم یہ ہے کہ اپنا آکسیجن لیول چیک کرتے رہیں ۔
- صدمے سے متعلق کاؤنسلنگ بہت اہم ہے ۔ ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں ، جب کہ لوگوں نے اپنے عزیز کو کھو دیا ہے اور وہ بہت دباؤ میں ہیں ۔ اس کی وجہ سے رشتوں اور مالی طور پر بھی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ ایسے لوگوں کی مدد کرنا بہت اہم ہے ۔
- بچوں کو رابطے میں رہنا چاہیئے ۔ نئی نئی مشغولیات ہونی چاہئیں ۔ ایک دوسرے کی مدد بھی کرنی چاہیئے اور انہیں تخلیقی کام کرنے پر زور دینا چاہیئے ۔
- با معنی رابطے قائم کرنے چاہئیں ، اس سے بہت مدد ملتی ہے ۔
- ممنونیت کا رویہ اپنانا چاہیئے ۔ اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ دباؤ سے نمٹا جا سکتا ہے ۔
- آپ کے ذہن میں ، جو پریشان کن چیزیں ہیں ، انہیں تحریر کریں ، ڈائری میں رکھیں یا کسی باکس میں رکھیں ۔ اس سے آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی ۔
- مدد طلب کرنے سے بھی پریشانی میں کمی آتی ہے ۔
- منفی خیالات کو مثبت خیالات سے بدلنے کی کوشش نہ کریں لیکن حقائق کا سامنا کرنے کی کوشش کریں ۔ خود کے تئیں مہربان ہونا بھی بہت اہم ہے ۔
- اس بات کو یاد رکھیں کہ ہم سب ، اِس پریشانی میں ایک ساتھ ہیں ۔
- سماج اور سسٹم کو صف اوّل کے ورکروں کی مدد کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
- ہم ٹیکنا لوجی کو درست طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں ۔ موبائل فون ، ڈجیٹل کنکشن وغیرہ نے ہماری بہت مدد کی ہے ۔
- جن چیزوں کو آپ پسند کرتے ہیں ، اُن میں خود کو مصروف رکھیں ۔ یوگا ، میوزک اور دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور سانس لینے کی مشقیں کریں ۔
- خبروں کے ایسے وسائل منتخب کریں ، جو منفی نہ ہوں اور غیر حقیقی نہ ہوں ۔
- صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ مثبت نفسیات پر زیادہ توجہ دیں ۔
- روحانیت سے جڑنا بھی لوگوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ مقدس کتابیں ، موت اور نقصانات سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں ۔
- اگر کسی شخص کی مایوسی کو دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے ہیں ، وہ درست طرح سے کھانا نہیں کھا رہا ، اُس کا وزن کم ہو رہا ہے ، روتا رہتا ہے یا دکھی محسوس کرتا ہے تو ضروری ہے کہ اس کے لئے پیشہ ورانہ مدد حاصل کی جائے ۔
- اگر پینک اٹیک بہت زیادہ ہو گئے ہیں تو مدد حاصل کرنا ضروری ہے ۔
- ذہنی طور پر متاثر شخص کو کہاں لے جایا جائے ، یہ بھی بہت اہم ہے ۔ ذہنی صحت کے ماہرین سے مدد لینا چاہیئے کیونکہ ایسے مریضوں کے لئے یہ بہت اہم ہے ۔
- اگر کسی بچے کے دونوں والدین ، اِس بیماری سے فوت ہو گئے ہیں تو اُس کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر بچے کی روز مرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں تو اس کے لئے ماہرانہ رہنمائی حاصل کرنی چاہیئے ۔
- نفسیاتی مدد کے لئے این آئی ایم ایچ اے این ایس کے مفت ٹیلی فون نمبر 080-46110007 پر کال کریں ۔ ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کا اپنا ہیلپ لائن نمبر ہے ۔ جب بھی ضرورت محسوس کریں ، مدد حاصل کریں ۔
- ذہنی تندرستی کی اہمیت اور قدر پر زیادہ توجہ دیں اور اس کے لئے زیادہ وسائل فراہم کریں ۔ ملازمین کے لئے نفسیاتی تعاون انتہائی اہم ہے۔ ایسے وقت میں کووڈ کی لہر کے علاوہ ، ہمیں ذہنی تندرستی سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔ اس لئے یہ بہت اہم ہے کہ ہم پالیسی کی سطح پر ذہنی تندرستی کے لئے وسائل تشکیل دیں ۔