Urdu News

آیوش کی وزارت نے ’’ یوگا کرو، گھر پر رہو‘‘ کے بارے میں پانچ ویبیناروں کا انعقاد کرے گی

وزارت آیوش

 نئی دہلی،  23   مئی 2021،   وزارت آیوش  یوگا کے بین الاقوامی دن 2021 سے قبل مختلف  سرگرمیوں کا اہتمام کررہی ہے۔ان سرگرمیوں میں سے ایک  پانچ ویبینار ہیں جن کا اہتمام یہ وزارت  ’’ یوگا  کرو، گھر پر رہو‘‘ کے وسیع موضوع پر   ملک کی پانچ معروف تنظیموں کے تعاون سے کررہی ہے۔ان تنظیموں میں سے ہر ایک تنظیم موجودہ ماحول میں اہمیت رکھنے والے  ایک مخصوص موضوع پر  ویبینار  پیش کرے  گی۔ ویبیناروں میں سے  پہلا ویبینار کا انعقاد 24 مئی کو پیر کے روز  کیا جائے گا جس کا اہتمام  آرٹ آف لیونگ  کرے گی اور موضوع ہوگا ’’باہری بحران کے  دوران  اندرونی طاقت حاصل کرنا‘‘۔

ان پانچ ویبیناروں کا مقصد  ناظرین کو  ان معاملات  یاد دہانی کرانا ہے جو کووڈ ۔ 19کے موجودہ دور میں بہت اہم ہوگئے ہیں۔ ویبینار کی یہ سیریز  ان تمام مسائل   کے حل کے سلسلے میں   ایک اجتماعی فہم  تیار کرنے  کی کوشش کرے گی، جس کے لئے   اپنی آموزش اور  شیئرنگ  کی اپنی منفرد روایت رکھنے والی پانچ تنظیموں  کی اجتماعی تجرباتی دانش مندی  پر انحصار  کیا جائے گا۔

آرٹ آف لیونگ کے ذریعہ  ’’باہری بحران کے  دوران  اندرونی طاقت حاصل کرنا‘‘ کے موضوع پر پیر کے روز شام پانچ بجے سے  ویبینار پیش کیا جائے گا جس کا مقصد عالمی وبا کی وجہ سے  نوع انسانی کو پیش آنے والے  چیلنجوں کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ آرٹ آف لیونگ کے انٹرنیشنل فیکلٹی  سوامی پورن چیتنیا جی  اپنے  غور  و فکر کےنتائج سے ناظرین کو واقف کرائیں گے۔ آیو ش کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی این رنجیت کمار،  ایم ڈی این آئی وائی  کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور  وی بساوا ریڈی بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔ تمام ویبینار  آیوش  کی وزارت کے یو ٹیوب اور فیس بک پیج  پر لائیو پیش کئے جائیں گے۔

اس سیریز کے دیگر چار ویبینار یوگا انسٹی ٹیوٹ،  کرشناما چاریہ یوگا مندیرم، ارہم دھیان یوگا اور کیولیا دھام یوگا انسٹی ٹیوٹ پیش کریں گے۔

آرٹ آف لیونگ  ایک غیر منافع بخش تعلیمی اور  انسانیت کی علمبردار تنظیم ہے  جو کہ  عالمی شہریت یافتہ  انسانیت کے علمبردار اور  روحانی  گورو شری شری روی شنکر نے 1981 میں  قیام کی تھی۔ 1918 میں قائم کئے جانے والے یوگا انسٹی ٹیوٹ ، سانتا کروز (ایسٹ)، ممبئی،  شری  یوگیندر جی نے قائم کیا تھا۔انہیں یقین تھا کہ یوگا زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔ کرشناما چاریہ یوگا مندیرم (کے وائی ایم)   ٹی کے وی دیسی کچار  نے 1976 میں  ایک غیر منافع بخش  پبلک چیریٹیبل  ٹرسٹ کے طور پر قائم کیا تھا جو کہ  بھارت میں یوگا اور یوگا تھریپی کا ایم ممتاز مرکز ہے۔ ارہم دھیان یوگ جین سرمن روایات پر عمل کرتا ہے۔ اس کی شروعات  منی پران میں ساگر نے کی تھی۔ کیولیا دھام  یوگا کی ایک یونیورسٹی اور  ممبئی میں واقع ہے۔

 

 

Recommended