Urdu News

بنگلہ دیش سے ہندوستان جانے والی پروازیں 28 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی

بنگلہ دیش سے ہندوستان جانے والی پروازیں 28 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی

بنگلہ دیش سے ہندوستان جانے والی پروازیں 28 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی

ایئر ببل اریجمنٹ کے تحت 28 اکتوبر سے بنگلہ دیش سے بھارت کے لئے پروازیں شروع ہوں گی۔ کورونا کی وجہ سے 8 ماہ سے پروازیں بند تھیں، جسے اب پھر سے شروع کیا جا رہا ہے۔

دوطرفہ معاہدے کے مطابق ، دونوں ممالک کے مابین کچھ پابندیوں کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔ جولائی سے ہندوستان نے کئی ممالک کے ساتھ ببل معاہدہ کیا ہے۔ ان ممالک میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

بنگلہ دیشکی تین کمپنیاں بمان بنگلہ دیشی ایئر لائنس ، یو ایس ۔بانگلہ ایئر لائنس اور نوو ایئر گھریلوطور پر ایک ہفتے میں 28 پروازوں کا آپریشن کریںگی جبکہ ہندوستانی کمپنیاں ایئر انڈیا ، انڈگو ، اسپائس جیٹ ، وستارا اور گو ایئر بھی ہفتے میں 28 پروازیں چلائیں گی۔

بمان کی پروازیں ڈھاکہ ۔دہلی ، ڈھاکہ ۔ کولکتہ کے روٹ ، یو ایس۔ بنگلہ ڈھاکہ ۔ چنئی اور نوو ایئر ڈھاکہ ۔کولکاتاکے روٹ پر پروازیں بھریںگی ، جبکہ ہندوستانی کمپنیاں ڈھاکہ۔ دہلی ، ڈھاکہ۔ کولکاتا ، ڈھاکہ ۔ چنئی ، ڈھاکہ – ممبئی کے روٹ پرپروازبھریںگی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ جمعہ کے روز شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے مابین ہوئی ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش میں کورونا کے 1380 نئے کیسز

بنگلہ دیش میں منگل کے روز کورونا وائرس ’کووِڈ۔
19‘ وبا کے 1380 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 391,586 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی تک 5699 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز نے آج یہ اطلاع دی ہے

Recommended