Urdu News

سمندری طوفان یاس بدھ کی صبح پارادیپ اور ساگر جزائر تک پہنچنے کا امکان

@IMDWeather

سمندری طوفان یاس بدھ کی صبح پارادیپ اور ساگر جزائر تک پہنچنے کا امکان

مشرقی وسطی خلیج بنگال پر ہوا کے دباؤ کا حلقہ مغرب-شمال مغرب کی سمت بڑھ گیا ہے اور شدت اختیار کر کے ہوا کے کم دباؤ کے حلقے میں بدل گیا ہے۔ یہ انڈمان جزائر میں پورٹ بلیئر کے لگ بھگ 600 کلو میٹر شمال-مغرب میں مرکوز ہے۔ جب کہ اڈیشہ کے پارا دیپ کے 540 کلو میٹر جنوب-مشرق، اڈیشہ کے بالاسور کے 650 کلو میٹر جنوب- جنوب مشرق اور مغربی بنگال کےDigha کے 630کلو میٹر جنوب- مشرق میں ہے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ آج رفتہ رفتہ شمال مغرب کی سمت بڑھے گا اور سمندری طوفان کی شکل اختیار کرے گا۔ اس کے بعد اگلے 24گھنٹے میں یہ شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔ 

یہ شمال-شمال مغرب کی سمت بڑھتا رہے گا اور مزید شدت اختیار کرکے بدھ کی صبح تک شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے نزدیک شمال مغربی خلیج بنگال پر پہنچ جائے گا۔ 

اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ بہت شدید سمندری طوفان کی شکل میں بدھ کی شام تک پارادیپ اور ساگر جزائر کے درمیان شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کو پار کر جائے گا۔ تمل ناڈو ساحل کے نزدیک 40سے لے کر 50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور 60کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

اس کے زیر اثر آج آندھراپردیش کے ساحل کے نزدیک 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے اور کل بھی اسی طرح کی کیفیت برقرار رہے گی۔ 

وسطی خلیج بنگال کے بیشتر حصوں میں آج 65 سے لے کر 75کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور 85کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Recommended