بھارت بایو ٹیک نے کوویکسین کو ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی استعمال کی فہرست میں شمولیت کی درخواست دی
حیدر آباد کی بھارت بایوٹیک نے کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی فہرست، EUL میں شامل کرنے کے لیے عالمی صحت تنظیم، WHO میں درخواست دی ہے۔ کمپنی نےWHO کے ذریعے ایمرجنسی استعمال کی لسٹنگ کےلیے ضروری 90 فیصد دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔ امید ہے کہ بقیہ کاغذات اگلے مہینے جمع کر دیئے جائیں گے۔ کمپنی مئی-جون میں ہونے والیPre-Submission میٹنگ کی منتظر ہے۔
Pre-Submission میٹنگ کے بعد مزید دو مرحلوں سے گزرنا ہوگا، جس میں جائزے کے لئےDossier کو قبول کرنا اور درخواست قبول کرنے سے پہلے اِس کا قطعی تجزیہ شامل ہے۔
WHO نے پندرہ فروری کو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعے تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی تھی۔ اب تکWHO نےEUL کے لئے پوری دنیا میں 7 ویکسینس کو منظوری دی ہے۔ روس کی اسپوتنک ویکسین نے بھی ایمرجنسی منظوری کے لئے درخواست دی ہے۔