ملک کووڈ-19 سے لڑ رہا ہے۔ ایسے میں وباء کے چلتے مخنث برادری بری طرح متاثر ہوئی ہے، کیونکہ ان کی روزی روٹی میں وسیع پیمانے پر رُکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ملک کے موجودہ حالات میں یہ کمزور برادری بھاری بحران اور غذا و صحت جیسی بنیادی ضرورتوں کی زبردست کمی سے جوجھ رہی ہے۔
مخنث برادری کے لئے گزارہ بھتہ
موجودہ حالات میں مخنث برادری کے ممبروں کے ذریعے بڑی تعداد میں بحران میں ہونےسے جڑی کال اور ای مال آرہے ہیں، جو حکومت سے مدد اور حمایت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مخنث برادری کے لئے نوڈل وزارت ہونے کے سبب سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ان کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کےلئے مخنث برادری کے ہر فرد کو فوری راحت کی شکل میں 1500روپے کا گزارہ بھتہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مالی امداد سے مخنث برادری کو اپنی روزانہ کی ضرورتیں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔مخنث افراد کے لئے کام کررہے این جی او اور برادری پر مبنی تنظیموں (سی بی او)سے اس قدم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
کس طرح درخواست کریں
کوئی بھی مخنث شخص یا مخنث شخص کی طرف سے سی بی او کی جانب سے https://forms.gle/H3BcREPCy3nG6TpH7 میں بنیادی تفصیل، آدھار اور بینک اکاؤنٹ نمبر مہیا کرانے کے بعد مالی امداد کےلئے درخواست کرسکتا ہے۔یہ پروفارما سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت آنے والے ایک خود مختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہ معلومات زیادہ سے زیادہ مخنث افراد تک پہنچے، یہ یقینی بنانے کےلئے اس پروفارما کو این جی او اور سی بی او کی توسط سے سوشل میڈیا پر بھی مشتہر کیا جارہا ہے۔
وزارت نے پچھلے سال بھی مخنث برادری کو اتنی ہی مالی مدد اور راشن کِٹ مہیا کرائی تھیں۔ اس پر کل 98.50لاکھ روپے کی رقم صرف ہوئی تھی، جس سے ملک بھر کے تقریباً 7000مخنث افراد کو فائدہ ہواتھا۔
مشاورتی خدمات ہیلپ لائن
لوگ اس وقت ذہنی صحت کے مسائل سے نبردآزما ہے، اس لیے آس پاس کے حالات کے چلتے مدد ماننگے میں جھجک محسوس کرتے ہیں۔اسے دیکھے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے وباء سے پریشان مخنث افراد کےلئے ایک مفت ہیلپ لائن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے،جہاں وہ نفسیاتی حمایت اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔کوئی بھی مخنث فرد ہیلپ لائن نمبر 8882133897پر ماہرین سے جڑ سکتا ہے۔یہ ہیلپ لائن پیر سے ہفتہ کے درمیان دوپہر 11:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک اور دوپہر 3:00 بجے شام 5:00 بجے تک کام کرے گی۔اس ہیلپ لائن پر ماہرین اور نفسیاتی ماہرین کے ذریعے اُن کی ذہنی صحت کے لئے مشاورتی خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔
مخنث افراد کی ٹیکہ کاری
موجودہ کووڈ؍ٹیکہ کاری مراکز میں مخنث افراد کےساتھ کوئی امتیاز نہ ہو، یہ یقینی بنانے کےلئے وزارت کی طرف سے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ ان سے مخنث برادری کو ٹیکہ کاری عمل کے بارے میں بتانے اور بیداری پھیلانے کے لئے مقامی زبانوں میں مخنث افراد کے درمیان بیداری کی تحریک چلانےا ور ان تک رسائی کی درخواست بھی کئی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاستوں سے مخنث افراد کی ٹیکہ کاری کے لئے الگ چلتے پھرتے ٹیکہ کاری مرکز یا بوتھ کا انتظام کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔جس طرح ہریانہ اور آسام ریاستوں میں پہلے سے اس کاالتزام ہے۔