سمندری طوفان یاس کا آج شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال میں لینڈ فال امید
امکان ہے کہ شدید سمندری طوفان یاس بنگلہ دیش کے ساحل کو پار نہیں کرے گا۔ البتہ طوفان کے زیر اثر وہاں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے موسمیاتی محکمے کے ڈائرکٹر شمس الدین احمد نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں 70 سے لے کر 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مغربی بنگال میں علاقائی موسمیاتی محکمے کی پیش گوئی کے مطابق مشرقی میدنی پور اور جنوبی چوبیس پرگنہ کے ساحلی علاقوں پر سمندری طوفان یاس کا سب سے زیادہ اثر پڑنے کا امکان ہے۔ کولکاتہ میں 65 سے لے کر 75 کلو میٹر فی گھنٹے کی تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بھارش ہو سکتی ہے۔ شمالی اور جنوبی چوبیس پرگنہ ضلعوں میں تیز بارش پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔
جنوبی چوبیس پرگنہ میں صبح سے ہی چالیس سے پچاس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ہواوں کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ساگر اورGosaba علاقوں میں دریاوں کے باندھ سے پانی باہر بہنے لگا ہے۔Hingalganj کے کچھ علاقوں میں دریاوں کے پشتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ گاووں میں پانی بھر گیا ہے۔
تقریباً تین لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
مشرقی میدنی پور میں کَل سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے اور سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعے کے نچلے ساحلی علاقوں سے لگ بھگ چار لاکھ افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاستی سکریٹریٹNabanna کے کنٹرول روم سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔